Advertisement
پاکستان

انتخابات کروا کے معیشت کو استحکام نہ دیا تو بہت دیر ہوجائے گی:حماد اظہر

لاہور: سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا ہے کہ اگر عام انتخابات کروا کے معیشت کو استحکام نہ دیا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 8th 2022, 5:49 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
انتخابات کروا کے معیشت کو استحکام نہ دیا تو بہت دیر ہوجائے گی:حماد اظہر

اپنے ایک بیان میں حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے توانائی کے شعبے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگا دیا ہے ان کے پاس کوئی منصوبہ بندی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دعا کررہے ہیں بارش ہوجائے، ڈیمز بھر جائیں اور قدرتی طور پر لوڈشیڈنگ ختم ہوجائے، روزانہ 6 وزراء آتے ہیں، پریس کانفرنسز کرتے ہیں اور 6 جھوٹ بولتے ہیں۔

حماد اظہر نے کہا کہ الیکشن کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں، ایک اقلیتی پارٹی کا وزیر اعظم بنا ہوا ہے، جس طریقے سے وزیر اعظم بنا، جو سندھ ہاؤس میں ہوتا رہا وہ سب کے سامنے ہے، عام انتخابات کروا کے معیشت کو استحکام نہ دیا گیا تو بہت دیر ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement