پاکستان
نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا
وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے بروقت ہوشیار ہو جانے پر نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر ہاؤس کی سیکیورٹی میں سنگین کوتاہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔
ایک نامعلوم شخص وزیراعظم آزاد کشمیر کے کمرے تک پہنچ گیا۔۔یہ واقعہ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب پیش آیا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے بروقت ہوشیار ہو جانے پر نامعلوم شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔
وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر عرفان نے واقعے کی تصدیق کی ہے۔واقعے پر وزیراعظم نے اپنے پرنسپل سیکریٹری سمیت 2 ڈی آئی جیز کو بھی معطل کر دیا۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم کا تمام سیکیورٹی اسٹاف تبدیل کر دیا گیا ہے۔
واقعے کی اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کی لیپس میں کوئی اندر کا آدمی ملوث ہو سکتا ہے۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر کو پہلے سے بھی سیکیورٹی خطرات کا سامنا تھا۔
جرم
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ ، جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق
ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی
باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری جاں بحق ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق باجوڑ کے علاقے عنایت کلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جماعت اسلامی باجوڑ کے جنرل سیکرٹری صوفی حمید جاں بحق ہوگئے۔ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی۔
دنیا
ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک کی اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات
دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سے ملاقات کی ہے۔
امریکی میڈیا نے دو ایرانی حکام کے حوالے سے ایلون مسک اور امیر سعید ایراوانی کی درمیان ہونے والی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ دونوں شخصیات کے درمیان دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم کرنے سے متعلق امور پر بات کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ایک گھنٹہ طویل یہ ملاقات نیویارک میں ایک خفیہ مقام پر ہوئی، ملاقات سے متعلق اقوام متحدہ میں بائیڈن ایڈمنسٹریشن کے نمائندوں کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کی درخواست ایلون مسک نے کی تھی جبکہ جگہ کا انتخاب اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کیا۔ایرانی اہلکار کا کہنا تھا کہ سفیر ایراوانی نے ایلون مسک پر زور دیا کہ وہ امریکی وزارت خزانہ سے کہیں کہ وہ ایران پر عائد پابندیاں اٹھائے اور دعوت دی کہ وہ اپنے کچھ بزنس تہران لائیں۔
امریکی میڈیا کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ میں ایرانی مشن نے مستقل مندوب کی ایلون مسک سے ملاقات کی تردید کردی ہے تاہم ایلون مسک کی ٹیم کی جانب سے تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کےدوران کہا تھا کہ وہ جنگیں ختم کرنا چاہتے ہیں تاہم ٹرمپ کے کمیونیکیشن ڈائریکٹر اسٹیون شیئنگ نے کہا کہ وہ ایسی نجی میٹنگز پر تبصرہ نہیں کریں گے جو ہوئی ہوں یا نہ ہوئی ہوں۔
دنیا
اسرائیلی فورسز کے غزہ اور لبنان پر حملے جاری ، مزید 42 افراد شہید
اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے
غزہ اور لبنان پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 42 افراد شہید ہوگئے۔
لبنان کی وزارت صحت کے مطابق نباتیہ میں شہری دفاع کے مرکز پر اسرائیلی حملے میں چار پیرامیڈکس سمیت چھ افراد شہید ہوئے جبکہ بعلبیک شہر کے قریب ایک اور شہری دفاع کے مرکز پر ہونے والے دوسرے حملے میں 12 امدادی کارکن مارے گئے۔
دوسری جانب غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 24 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کے نتیجے میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 43 ہزار 736 فلسطینی شہید اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 3 ہزار 386 افراد شہید اور 14 ہزار 417 زخمی ہو چکے ہیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
آئی ایم ایف کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح میں اضافے کا مطالبہ
-
ٹیکنالوجی 2 دن پہلے
واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے لائسنس لازمی قرار
-
کھیل 23 گھنٹے پہلے
بھارت نے کرکٹ ٹیم کے بعد کبڈی ٹیم کو بھی پاکستان آنے سے روک دیا
-
موسم ایک دن پہلے
اسموگ سے پریشان شہریوں کے لیے اچھی خبر، محکمہ موسمیات نے آج سے بارش کی نوید سنادی
-
دنیا 21 گھنٹے پہلے
ٹرمپ کی ٹیم نے پینٹاگون کے افسران کو برطرف کرنے کے لیے لسٹیں بنانےکا آغاز کر دیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا امکان
-
تجارت 2 دن پہلے
مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
جمہوریت کی کمزوری میں سیاستدانوں کا بڑا ہاتھ ہے، مولانا فضل الرحمان