سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ اگر ملک سنبھالنے کی تیاری ہی نہیں تھی تو اتنی کیا جلدی تھی کہ سازش کرکے حکومت گرائی۔

معاشی اصلاحات سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال حکومت جانے کا مزید انتظار کرلیتے، ان کا اصل مقصد کبھی پاکستان تھا ہی نہیں، انہوں نے ڈونلڈ لو کے کہنے پر حکومت گرائی۔ یہ اس لیے اقتدار میں آئے تاکہ این آر او ٹو لیکر کیسز معاف کرا سکیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت گرانے کی سازش میں میر جعفر اور میر صادق نے ان کا ساتھ دیا۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت نے دو ماہ میں ہی عوام کا معاشی قتل کر دیا، پیٹرول، ڈیزل، بجلی، گیس، آٹا مہنگے ہو گئے، ساڑھے تین سال میں ایسی لوڈشیڈنگ نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آج معاشی سروے پیش کیا گیا ہے، معاشی سروے کے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں، پاکستان گزشتہ2سال سے تیزی سے ترقی کررہا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ جب ہم آئے تو فیصل آباد میں ٹیکسٹائل فیکٹری بند ہو رہی تھی، ہمارے دور میں بیرون ملک پاکستانیوں نے31ارب ڈالر بھیجے، ہمارے دور میں بیروزگاری میں کمی ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 30 سال 2 خاندانوں نے حکومت کی جو آج اتحادی ہیں، ن لیگ کے دور میں پاور پلانٹ امپورٹڈ فیول پر تھا، ڈالر میں اضافہ کے ساتھ فیول کی قیمت بڑھتی تھی، آج حکومت کے پاس کوئلہ خریدنے کیلئے پیسہ نہیں ہے.
ان کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت آئی ہے واپڈا کی ریٹنگ میں کمی آئی ہے، واپڈا کی ریٹنگ کی وجہ سے جو قرضہ مل رہے تھے و ہ اب نہیں مل رہے، جب سے یہ آئے ہیں باہر سے قرضہ لینا مشکل ہو گیا ہے، ملک میں پانی کی سخت قلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اکنامک سروے میں ہماری کارکردگی سامنے آئی، پاکستان کی تاریخ میں اتنا زیادہ کمزور طبقے پر پیسہ خرچ نہیں کیا گیا جتنا ہم نے کیا، ہم نے ہیلتھ کارڈ شروع کیا جو بڑے بڑے امیر ملکوں میں بھی نہیں ہے، اس کا جاری کرنے کا مقصد نچلے طبقے کے مسائل کم کرنا تھا۔
عمران خان نے کہا کہ کورونا کے دوران اپوزیشن نے کہا کہ لاک ڈاون کریں، لاک ڈاون نہ کرنے پر انہوں نے مجھ پر شدید تنقید کی، اگر لاک ڈاون کرتا تو آج معیشت تباہ ہو جانی تھی، ہم پر مہنگائی پر تنقید کی گئی کہا گیا کدھر ہے نیا پاکستان؟ اب انہیں سب سے پہلے مہنگائی کم کرنی چاہیے تھی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے دور میں ساڑھے 3 سال میں پیٹرول55روپے بڑھا، انہوں نے60دنوں میں60روپے پیٹرول اور60روپے ڈیزل کی قیمت بڑھائی، 25فیصد گیس کی قیمت بڑھائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب شرح ترقی چھ فیصد پر جارہی تھی تب بیس لوٹے بھی بن گئے۔ آج شہباز شریف بطور وزیراعظم نیب اور ایف آئی اے کا سربراہ بھی بن گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 20 گھنٹے قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 21 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 16 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 16 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 3 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- 2 دن قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- 2 دن قبل




