کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن تبدیلی کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک ملک میں کرنسی نوٹوں کے اجرا کا واحد سرکاری ادارہ ہے، ادارے کا مقصد ملک بھر میں اچھے معیار کے کرنسی نوٹوں کی مناسب فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ اسٹیٹ بینک مارکیٹ سے گندے اور ناکارہ نوٹوں کو اکٹھا کرتا ہے اور ان کی جگہ نئے نوٹ فراہم کرتا ہے جس کے لئے اسٹیٹ بینک دیگر مرکزی بینکوں کی طرح وقتاً فوقتاً کرنسی نوٹوں کی نئی سیریز جاری کرتا ہے اور وفاقی حکومت کی منظوری سے پرانی سیریز کو ختم کرتا ہے۔
100,50,10اور 1000 روپے مالیت کے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی تاریخ میں ایک سال کی توسیع کردی گئی ہے۔ پرانے ڈیزائن کے ان نوٹوں کو 31 دسمبر 2022ء تک پاکستان بھر میں قائم ایس بی پی - بی ایس سی کے دفاتر سے تبدیل کرایا جاسکتا ہے۔ تفصیلات اس لنک پردیکھیں۔ https://t.co/g8oJf1jOrU pic.twitter.com/Hv39akyMmd
— SBP (@StateBank_Pak) June 10, 2022
مرکزی بینک کی پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نئی سیریز کا اجرا اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو ختم کرنے سے مرکزی بینکوں کو جعل سازی کو روکنے اور گردش میں بینک نوٹوں کی سالمیت کو یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔
جاری بیان کے مطابق بینک نوٹوں کی نئی سیریز 2005 سے 2008 تک جاری کی گئی تھی اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کو آہستہ آہستہ گردش سے ہٹا دیا گیا تھا اس لیے وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بینک نوٹوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، یہ نوٹ یکم دسمبر 2016 سے قانونی ٹینڈر کے لیے ختم ہوگئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 100 ،50 ، 10اور 1000 روپے کے پرانے نوٹوں کی تبدیلی کی تاریخ میں 31 دسمبرتک توسیع کی گئی ہے، عوام پرانے نوٹ اسٹیٹ بینک آفس آکر تبدیل کروا سکتے ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 18 گھنٹے قبل

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 دن قبل

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 دن قبل

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 دن قبل

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 20 گھنٹے قبل

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 دن قبل

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 20 گھنٹے قبل

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 15 گھنٹے قبل








