ملتان : پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج کھیلا جارہا ہے ، پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہوگا۔ میچ میں صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے جہاں حسن علی کی جگہ محمد وسیم کو شامل کیا گیا ہے ۔
قومی کپتان بابر اعظم نے ٹاس کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پچ خشک ہے، زیادہ سکور کرنے کی کوشش کریں گے، اپنی ٹیم کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں،کوشش کریں گے کہ جیت کا مومنٹم جاری رکھیں۔ حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان کو تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
فتح کی صورت میں گرین شرٹس سیریز میں دو صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلیں گے۔ آئی سی سی ورلڈ سپر لیگ میں قومی ٹیم ساتویں سے چوتھی پوزیشن پر آجائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے ون ڈے میں بابر اعظم اور خوشدل کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دی۔
ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورزمیں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر تین سوپانچ رنزبنائے۔ پاکستان نے جیت کے لئے 306 رنز کاہدف آخری اوورمیں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیاجبکہ چارگیندوں کا کھیل ابھی باقی تھا۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم پہلے بلے بازہیں جنہوںنے مسلسل تین ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں سنچری بنانے کااعزازدوبار حاصل کیاہے۔انہوں نے شاندار103رنزبنائے جس میں 9چوکے لگائے۔

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 4 days ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 14 hours ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 19 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 17 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 15 hours ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 20 hours ago




