Advertisement
پاکستان

 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج

لاہور : وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سمیت دیگر ملزمان کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج اسپیشل کورٹ سینٹرل میں ہوگی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر جون 11 2022، 2:09 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
 وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب  کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آج

تفصیلات کے مطابق   کیس کی سماعت اسپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اعجاز اعوان  کر رہے ہیں ۔  شہباز شریف اور حمزہ شہباز کے وکلا کے دلائل مکمل ہوگئے جبکہ دیگر ملزمان کے وکلا کو ضمانت کی توثیق کے لیے دلائل دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل بھی لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل میں 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس کی سماعت کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

 

Advertisement
Advertisement