پیٹرول 270 کا ہونے جا رہا ہے، نیوٹرل کو بتایا تھا، سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہو جائیگی : عمران خان
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیٹرول 270 روپے فی لیٹر ہونے جا رہا ہے، یہ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کریں گے، ان لوگوں نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کردی ہے۔

اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس معیشت کی بہتری کیلئے کوئی پلان نہیں ہے، ان کی حکمت عملی صرف کرپشن کیسز ختم کرنا ہیں، آصف زرداری کو جیل میں بھیجنے والا نوازشریف تھا، ان کے 10سالوں میں قرضے چڑھے، حکومت نے ایف آئی اے، نیب اور پارلیمنٹ کو ختم کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی، ان لوگوں نے ہماری حکومت کے خلاف مارچ کیا، یہ لوگ این آر او ٹو لیتے لیتے اداروں کو تباہ کردیں گے، ہرسال کرپشن کی رقم چوری ہوکر بیرون ملک جاتی ہے، تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف بڑی سازش ہوئی اور واضح بھی ہوگیا ہے کہ ہمارے خلاف سازش ہوئی۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ صدر پاکستان نے سپریم کورٹ کو خط لکھ کر آگاہ کیا، آصف زرداری اور شہبازشریف نے ملک کے ساتھ غداری کی ہے، تحریک انصاف کے دور میں معیشت میں بہتری آرہی تھی، اب یہ لوگ کہتے ہیں کہ ہمیں پھنسایا گیا ہے، اگر آپ کو پھنسایا گیا ہے تو الیکشن کا اعلان کردیں۔
عمران خان نے کہا کہ آئی ایم ایف نے ہمارے اوپر بھی دباؤ ڈالا تھا لیکن ہم نے پورا زور لگا کر مہنگائی کو روکا،
پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوا تو بلاول نے مہنگائی مارچ کیا، ہم نے نیوٹرل کو بتایا تھا کہ اگر سازش کامیاب ہوئی تو معیشت تباہ ہوجائے گی، شوکت ترین نے بھی نیوٹرل کو آگاہ کیا تھا۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پیٹرول 270 روپے فی لیٹر ہونے جا رہا ہے، یہ لوگ انتخابات جیتنے کے لیے دھاندلی کریں گے، ان لوگوں نے اپنے من پسند افسران کی تعیناتی کردی ہے۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق واپس لے لیا، یہ بجٹ زیادہ سے زیادہ ڈیڑھ ماہ چلے گا۔

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- a day ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- a day ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- a day ago

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 hours ago

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 10 hours ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- a day ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 6 hours ago

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 7 hours ago






