خیبرپختونخوا کا صوبائی بجٹ پیش ، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 16فیصد اضافہ
پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا ایک ہزار 332 ارب روپے کا بجٹ پیش کررہے ہیں ۔

جی این این کے مطابق کابینہ نے صوبے کیلئے 418 ارب روپے ترقیاتی بجٹ تجاویز کی بھی منظوری دیدی ہے . خیبرپختونخوا کے صوبائی بجٹ میں تمام سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سولہ فیصد اور پنشن میں پندرہ فیصد اضافہ کر دیا گیا جبکہ 63 ہزار ملازمین کو مستقل کر دیا گیا۔
تنخواہوں میں اضافہ گریڈ1سے19تک کےملازمین کےلیے ڈی آر اے کےعلاوہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن پروگرام ختم نہیں کر رہے بلکہ پنشن فنڈ قائم کر رہے ہیں، فی الحال پنشن فنڈ میں نئے ملازمین کو ڈال رہے ہیں۔
تیمور سلیم جھگڑا نے مزید بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے 15 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس بجٹ میں شامل ہے اور ایڈہاک ریلیف الاونس ڈی آر اے کے علاوہ ہے۔
سرکاری دفاترمیں جمعہ کےدن ورک فرام ہوم کی پالیسی کابینہ میں پیش کی،عنقریب اس کےفیچر اجائینگے، ڈسپیریٹی الاونس نہیں دے ہے، اس کی جگہ پرفارمنس الاونس دی جائے گا، جس محکمہ میں جو بہتر کام کرے گا، انہیں پرفارمنس الاونس دیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ بندوبستی اضلاع کے اخراجات کا تخمینہ 1109 ارب روپے لگایا ہے جبکہ ضم اضلاع کے اخراجات 223 ارب ہوں گے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ وفاق کی ٹیکس محصولات کا تخمینہ 570 ارب 90 کروڑ لگایا گیا ہے جبکہ وفاق سے آئل اور گیس رائلٹی کی مد میں 31 ارب روپے ملیں گے ، بجلی کے خالص منافع اور بقایاجات کی مد میں 61 ارب 90 کروڑ ملنے کی توقع ہے جبکہ قبائلی اضلاع کے لیے 208 ارب روپے کی گرانٹس ملنے کی توقع ہے۔
صوبائی بجٹ میں دس لاکھ مستحق خاندانوں کیلئے رعایتی نرخوں پر راشن مہیا کرنے کیلئے انصاف فوڈ کارڈ کے تحت 26 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔
خیبرپختون خوا کا ترقیاتی بجٹ چار سو اٹھارہ ارب روپے رکھاجائےگا جبکہ سب سے زیادہ ترقیاتی بجٹ 47ارب 80کروڑسڑکوں کی مرمت کے لیے مختص کیا گیا ہے ۔
کابینہ نے جنگلات میں لگی آگ بجھانے کےدوران شہید ریسکیو اہلکار کیلئے شہدا پیکج کا اعلان بھی کیا ہے، شہید ریسکیو اہلکار سمیت محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کیلئے بھی 10،10 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔
پبلک پارئیویٹ پارٹنر شپ کے زرئعے پشاور، ڈی ائی خان ،سوات ایکسپریش وے ٹو،اوردیر موٹروے سمیت متعدد منصوبوں کا اغاز کیاجائے گا۔
جنوری 2022 سے جگر کی پیوندکاری سمیت مزید پانچ بیماریوں کا علاج صحت کارڈ پلس میں شامل کیا جائے گا۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ صوبے میں 260 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی اخراجات ہوئے، خیبر پختونخوا دہشتگردی کا شکار صوبہ تھا اب سرمایہ کاری کا مرکز بن گیا ہے ، یہ وہ ترقی کا سفر ہے جو خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی حکومت میں کیا ہے۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ مشکل حالات کے باوجود 260 ارب روپے کا ترقیاتی بجٹ دیا،رواں سال میں تاریخی ٹیکس وصولی کی ہے،بجٹ میں اعلی تعلیم کے لیے 34 ارب روپے رکھے گئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا حکومت نے بجٹ دستاویزات پر" خود دار خیبر پختونخوا" کاسلوگن دیا گیا ہے۔

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 4 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- 3 hours ago

معاشی ترقی میں بینکوں کا اہم کردار ہے، نجی شعبے کے قرض میں اضافہ ہونا چاہئے،وزیر خزانہ
- an hour ago

جنوبی بھارت کی معروف اداکارہ 87 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- an hour ago

لکی مروت: بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے4 بچے ڈوب کر جاں بحق
- 2 hours ago

محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں 15 سے 17 جولائی کے دوران بارشوں اور آندھی طوفان کی پیشگوئی
- 37 minutes ago

پاکستان نے ایران کیلئے ہر فورم پر آواز اٹھائی،وزیر داخلہ محسن نقوی
- an hour ago

کاروباری ہفتے کے پہلے روزسونا مزید مہنگا ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 hours ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 4 hours ago
بٹ کوائن تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا،نئی قیمت ایک لاکھ 22 ہزار ڈالر سے تجاوز
- 2 hours ago

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- 4 hours ago

وزیر اعظم کی ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کے لیے ہیلپ لائن قائم کرنے کی ہدایت
- 2 hours ago