اسلام آباد:سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت نے 25 روپے پیٹرول اور ڈیزل سستا کیا کیونکہ وہ روس سے سستا تیل لے رہے اورہمارے ہاں 60 روپے مہنگا ہوا۔

شائع شدہ 4 years ago پر Jun 14th 2022, 12:27 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اسلام آباد میں کسان کنونشن سے خطاب میں کہا کہ انڈیا نے 25 روپے پٹرول ڈیزل سستا کیا کیونکہ وہ روس سے سستا تیل لے رہے لیکن ہمارے ہاں پیٹرول سستا ہونے کی بجائے 60 روپے مہنگا ہوا کیوں کہ ان امپورٹڈ کو اجازت نہیں روس سے تیل خریدنے کی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے، ہم نے اوپر جانا ہے تو زراعت کو پرفام کرنا ہوگا، جب تک زراعت ٹھیک نہیں ہوتی ملک کی سکیورٹی خطرے میں ہے کیوںکہ زراعت کے ساتھ فوڈ سیکیورٹی منسلک ہے، پاکستان بہت خوش قسمت ملک ہے ہمیں اللّٰہ نے ایسی زمین دی جہاں دریا ہیں میدان ہیں پہاڑ ہیں پاکستان زراعت کے شعبے کو توجہ دے کر ترقی کرسکتا ہے۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پوری کوشش تھی کسان کی مدد کرنی ہے، ہم نے کسان کو سبسڈیز دیں، ڈی اے پی،بیجوں پر سبسڈی دی، پوٹاش اور یوریا پر سبسڈی دی، دنیاسے 5 گنا کم ریٹ پر یوریا بیچ رہےتھے، ہم نے زرعی ادویات اینیمل برینڈگ پر 24 ارب کی سبسڈی دی واٹر کنزرویش پر 90 ارب کی سبسڈی تاکہ پانی کی بچت ہو،زرعی آلات پر سبسڈی دی، ہمارے دور میں کپاس کے اندر17،چاول 10.7فیصد، گنا 9.4،چینی 24 فیصد آئل سیڈ 24.7، دالیں 29، فیصد آلو 35فیصد، مرچ 36 فیصد، سبزیاں11.5 فیصد پروڈکشن بڑھی، گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی۔
چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ یہ حکومت ملک کی بہتری کے لیے نہیں لائی گئی، ایک طرف بجلی کی قیمت بڑھ گئی دوسری طرف لوڈشینگ ہے، یہ پاکستانیوں کے لیے نہیں آئے جو ان کو لے کر آئے ان کے ایجنڈے کے مفاد کے لیے آئے ہیں، آج صحافیوں کو ٹیلی فون کرکے دھمکیاں دی جارہی میڈیا ہاؤسز کو فون کرکے کہا جاتا ان کی کوریج نہ کرو یہ جمہوریت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نیب کے اوپر شہباز شریف بیٹھ گیا، بلے کو بٹھا دیا دودھ کی رکھوالی پر، نیب ختم ان کے سارے کیسز ختم الیکشن کمیشن حمزہ اور مریم سے حکم لیتا ہے منصوبہ بندی کررہے دھاندلی سے الیکشن جیتنے کی، ہم سب نے مل کر ان کا مقابلہ کرنا ہے حقیقی آزادی کی تحریک چلانی ہے کیوں کہ ان کے ہوتے ہوئے پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔

27 ستمبر کی کال سے قبل پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریاں جاری, پی ٹی آئی رہنماوں کی شدید مذمت
- 2 days ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 3 days ago

'مجھے دھمکیاں دی گئی ہیں'، میر رضا کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ کا انکشاف
- 16 hours ago

پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر سبسڈی حاصل کرنے کا طریقہ جانیے
- 17 hours ago
پی ٹی آئی کے 24 ارکین اسمبلی بشمول سہیل آفریدی کے پاسپورٹ بلاک کرنے کا حکم
- 12 hours ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 3 days ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- 3 days ago

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 3 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 3 days ago

لبنانی وزیر داخلہ کی علاقائی امن کیلئے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 11 hours ago

جمائما گولڈ اسمتھ نے معروف کاروباری شخصیت سے دوسری شادی کرلی
- 15 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 3 days ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات
