پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اقتصادی سروے گواہی دے رہا ہے کہ ملک ترقی کی طرف گامزن تھا، عدم اعتماد کے وقت پاکستان کے زر مبادلہ ذخائر تقریباً ساڑھے 16 ارب ڈالر تھے۔


اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ موجودہ حکومت ایک ماہ بعد ہوگی بھی یا نہیں، معلوم نہیں۔ پاکستان میں برآمدات نے ریکارڈ قائم کیا۔ ساڑھے 3 سال کی محنت 3 ماہ میں ضائع کردی گئی، زر مبادلہ کے ذخائر مزید کم ہوگئے ہیں۔
سابق وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ روپے کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 27 روپے کمی آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کے دعوے ریکارڈ پر ہیں جو ماضی میں دھمکیاں دیتے تھے۔ وزیر خزانہ نے بجٹ پیش کرکے کہا کہ آئی ایم ایف بجٹ سے مطمئن نہیں۔
انہوں نے کہا کہ مئی میں سیمنٹ کی خریداری میں کمی آنے کا مطلب تعمیراتی شعبے میں کمی آنا ہے۔
اسد عمر نے کہا کہ سرمایہ کار بھی جانتا ہے کہ موجودہ حکومت سازش پر بنائی گئی ہے، انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ معلوم نہیں موجودہ حکومت ایک ماہ بعد ہوگی بھی یا نہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی معیشت کو زہر پلا کر مار رہی ہے۔
اس موقع پر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ دنیا میں کوئی بھی اس حکومت سے بات کرنے کو تیار نہیں۔
سابق وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ یہ سوال نہیں ہوتا کہ کون تھا، سوال یہ ہے کہ اب کیوں؟
شیریں مزاری نے مزید کہا کہ امریکا جو چاہتا ہے وہ یہ حکومت کرے گی۔

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 4 hours ago

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 4 hours ago

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 6 hours ago

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 7 hours ago

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 4 hours ago

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 4 hours ago

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 8 hours ago

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 7 hours ago

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 8 hours ago

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 9 hours ago

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 9 hours ago

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 8 hours ago