راولپنڈی:ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہےپرویز مشرف کی پاکستان واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر بابر افتخار نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کی صحت بہت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، پرویز مشرف کو واپس لانے کے لیے ان کے خاندان سے رابطہ کیا گیا، لیڈرشپ کا مؤقف ہے کہ پرویز مشرف کو وطن واپس آ جانا چاہیے،پرویز مشرف کی واپسی کا فیصلہ ان کی فیملی نے کرنا ہے، ان کی فیملی کے جواب کے بعد انتظامات کیے جا سکتے ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا قومی سلامتی میٹنگ میں کسی نے نہیں کہا سازش نہیں ہوئی، اجلاس کے دوران تینوں سروسز چیفس موجود تھے، میٹنگ میں شرکاء کو ایجنسیز کی طرف سے آگاہ کیا گیا کہ کسی قسم کے سازش کے شواہد نہیں ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنی رائے کا حق سب کو ہے لیکن جھوٹ کا سہارا نہیں لینا چاہیے، پچھلے کچھ عرصے سے افواج پاکستان اور لیڈر شپ کو پروپیگنڈے کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، بجٹ میں ہمیشہ ڈیفنس بجٹ پر بحث شروع ہو جاتی ہے،مہنگائی کے تناسب سے دفاعی بجٹ کم ہوا ہے،بھارت نے ہمیشہ دفاعی بجٹ کو بڑھایا، 2020ء سے پاکستانی افواج نے اپنے بجٹ میں کوئی اضافہ نہیں کیا، اس وقت ہم نے ڈیفنس بجٹ 100 ارب روپے کم کیا ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سی پیک کی سکیورٹی فوج کودی گئی ہے، سی پیک سکیورٹی سے متعلق کسی قسم کی کمی نہیں آئی،سپہ سالار کے دورہ چین کے دوران متعدد میمورنڈم پر دستخط ہوئے، اس وقت 50 فیصد آرمی مشرقی جبکہ 40 فیصد فوج مغربی سرحد پر تعینات ہے، باقی فوج کنٹونمنٹ اور کبھی داخلی سلامتی پر اپنا کردار ادا کرتی ہے۔

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم
- 3 دن قبل

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 7 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 3 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 دن قبل

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 دن قبل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 دن قبل

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا
- 3 دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 دن قبل




