واشنگٹن : امریکا میں پاکستانی سفیر مسعود خان نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔


پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملاقات میں امریکی صدرجو بائیڈن نے پاک امریکا تعلقات مضبوط بنیادوں پر آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا ۔
امریکی صدر نے کہا ہے کہ پاک امریکا تعلقات آگے بڑھانے کے لیے ٹھوس بنیادیں قائم کرنے کے خواہش مند ہیں۔
اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان سیکیورٹی ، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
پاکستانی سفیر نے روایتی فوٹو سیشن میں شرکت کی ۔ دیگر ممالک کے46 سے زائد سفیر بھی روایتی فوٹو سیشن میں موجود تھے ۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ہر سفیر کے ساتھ الگ الگ تصویر بنوائی۔
خیال رہے کہ کورونا کے باعث کئی سفیر ایک سال سے صدر جوبائیڈن سے ملاقات کے منتظر تھے۔مسعود خان 25 مارچ کو واشنگٹن پہنچے تھے اور اپنی اسناد سفارتی چیف آف پروٹوکول کو دی تھیں جنہیں 19 اپریل 2022 کو باضابطہ طور پر قبول کرلیا گیا تھا۔

افغانستان میں گرفتار برطانوی جوڑا 8 ماہ بعد قطری ثالثی سے رہا
- 9 گھنٹے قبل

سعودی عرب سے دفاعی تعاون نیا نہیں، بھارت کی پریشانی فطری ہے: خواجہ آصف
- 4 گھنٹے قبل

البانیہ میں دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر کا پارلیمنٹ سے تاریخی خطاب
- 8 گھنٹے قبل

ای چالان ڈیفالٹرز پر سخت کارروائی، لاہور پولیس نے نیلامی کا عندیہ دے دیا
- 7 گھنٹے قبل

دفاعی معاہدے سے سعودی عرب "راتوں رات ایٹمی طاقت" بن گیا ، بھارتی اداکار
- 7 گھنٹے قبل

یوم تشکر: پاک سعودی معاہدوں پر قوم کا اظہارِ یکجہتی و شکر
- 9 گھنٹے قبل

حزب اللہ کا سعودی عرب سے اسرائیل کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی اپیل
- 4 گھنٹے قبل

افغانستان میں طالبان حکومت نے جامعات میں 680 کتابوں پر پابندی عائد کردی
- 4 گھنٹے قبل

ہانگ کانگ: دوسری جنگ عظیم کا بم برآمد، 6 ہزار افراد کا انخلا متوقع
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان کی بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع
- 6 گھنٹے قبل

پاک-سعودیہ دفاعی معاہدہ کسی تیسرے ملک کے خلاف نہیں، دفتر خارجہ
- 8 گھنٹے قبل

عمر شاہ کی موت کی نئی تفصیلات سامنے آ گئیں، فٹس کا سامنا تھا
- 4 گھنٹے قبل