Advertisement
پاکستان

عمران خان نے ملک گیراحتجاج کی کال دیدی

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ قوم 19 جون بروز اتوار کو رات 9 بجے باہر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کروائے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Jun 17th 2022, 1:34 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عمران خان نے ملک گیراحتجاج کی کال دیدی

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے اتوار کو ملک گیر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا کہ اس تماشے کے خاتمے کیلئے سب کو باہر نکلنا ہوگا ورنہ مزید مہنگائی ہوگی، اتوار کی رات 10 بجے قوم سے مخاطب ہوں گا، جس میں لائحہ عمل دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں بحیثیت قوم کیا کرنا چاہیے، چاہتا ہوں پرامن احتجاج کیلئے سب اپنے شہروں میں نکلیں جس سے ان لوگوں کو پیغام جائے کہ ملک کو سنبھال نہیں سکتے تھے تو کیوں سازش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتیں مزید بڑھادی گئی ہیں، کیا ہمیں خاموش بیٹھنا چاہیے یا آواز اٹھانی چاہیے، ہمارے خلاف جو بھی سازش ہوئی تحریک عدم اعتماد آئی اس کا جواز مہنگائی کو بنایا گیا، ہمارے لوگ لوٹے بنے اور ہمارے اتحادی بھی چھوڑ گئے تھے، سب نے کہا بہت مہنگائی ہوگئی ہے ہم حلقوں میں نہیں جا پارہے۔

عمران خان نے کہا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، فضل الرحمان سب ایک ہی بات کررہے تھے کہ بہت مہنگائی ہوگئی، ملک تباہ ہوگیا، میڈیا بھی ان کی پشت پر کھڑا تھا، آج قوم کے سامنے حقائق رکھنا چاہتا ہوں، اللہ الحق ہے، اللہ کا وعدہ ہے سچ سامنے آئے گا، سچ چھپتا نہیں ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ آج کہتے ہیں بارودی سرنگیں بچھائی گئی ہیں تو ملک کو ڈی ریل کیوں کیا، آج کہتے ہیں عالمی سطح پر قیمتیں بڑھ گئی ہیں،عالمی بحران ہے، ہم بھی تو یہ فیس کررہے تھے، بار بار بتا رہا تھا کہ عالمی مہنگائی سے اپنی عوام کو بچارہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر جب بھی حکومتیں جاتی ہیں کرپشن پر جاتی ہیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی دو دو بار حکومتیں کرپشن پر گئی، میں چیلنج کرتا ہوں کوئی بتادے کہ عمران خان نے کرپشن کی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ یہ ہمیں مہنگائی اور نااہل کے طعنے دیتے رہتے تھے، جب ہم گئے تو پیٹرول 150 روپے فی لیٹر تھا، ہمارے ساڑھے 3 سال میں پیٹرول کی قیمت 50 روپے بڑھی، ہمارے دور میں بھی عالمی مہنگائی تھی، ہمیں بھی آئی ایم ایف نے کہا سبسڈی ختم کردیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عوام کو بچانے کیلئے سبسڈی دی تھی، جب تیل کی قیمتیں بڑھتی ہیں تو ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے، ہمیں اندازہ تھا کہ غریب عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکیں گے، آئی ایم ایف نے ہمیں کہا تیل کی قیمتیں بڑھائیں ہم نے 10 روپے کم کی اورمہنگائی سے لوگوں کو تحفظ دیا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے اب تک 85 روپے پٹرول کی قیمت بڑھادی ہے، پیٹرول کی قیمت آج 235 روپے فی لیٹر ہے، ڈیزل ہم نے اپنے دور میں جان بوجھ کر کم رکھا تھا، ڈیزل ہمارے دور میں 145 روپے فی لیٹر تھا، ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو ساری ٹرانسپورٹ مہنگی ہوجاتی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ کسان کو ڈیزل کی قیمت بڑھنے سے بڑے مسائل ہوتے ہیں، کسانوں کو پہلے ہی مشکلات ہیں، بارشیں نہیں ہیں ڈیزل کی وجہ سے کسان مزید پریشان ہونگے، موجودہ حکومت نے ڈیزل کی قیمت 115 روپے بڑھائی، ڈیزل کی آج قیمت 260 روپے فی لیٹرہے۔

انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمت 16 روپے فی یونٹ  چھوڑ کر گئے تھے، آج بجلی کی قیمت 29.5 روپے فی یونٹ ہوگئی ہے، موجودہ حکومت نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں گی۔

Advertisement
پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

پٹیالہ گھرانے کے نامور گائیک راگا بوائز کی امریکا میں جشن آزادی کے شوز میں شاندار پرفارمنسز

  • 3 گھنٹے قبل
پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ: بارش نے کھیل روک دیا، قومی ٹیم کی 2 وکٹیں گر گئیں

  • 2 گھنٹے قبل
لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

لاہور میں جشن آزادی اسنوکر رینکنگ ٹورنامنٹ، شوبز شخصیات کی شرکت

  • 3 گھنٹے قبل
اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

اسلام آباد میں بڑا ایکشن، 275 غیر ملکی گرفتار

  • 2 گھنٹے قبل
بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

بالی وڈ اسٹار کے گھر سے سانپ برآمد، خوف و ہراس پھیل گیا

  • 4 گھنٹے قبل
تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

تاجروں کیلئے ریٹیلراسکیم ایپ لانچ کردی گئی

  • 4 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 4 گھنٹے قبل
بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

بیوی کو لینے سسرال پہنچا، چند لمحوں بعد 5 لاشیں ملیں

  • ایک دن قبل
بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

بچوں کی نایاب دماغی بیماری کے خلاف بڑی امید، پرانی دوا کے حیران کن نتائج

  • ایک گھنٹہ قبل
ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

ایک ہی دن دو نابالغ لڑکیاں لاپتا، علاقے میں خوف کی فضا

  • ایک دن قبل
ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

ہم اپنے سپر اسٹار کو عزت نہیں دیتے، اظہر محمود کا بابر اعظم پر بڑا بیان

  • ایک دن قبل
وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

وفاقی حکومت کی طرف سے عمران خان کی اسپتال منتقلی کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواست دائر

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement