پاکستان نیوی نےخطے کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن “محافظ البحر” شروع کر دیا
پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، آپریشن کا مقصد اہم سمندری راستوں کو محفوظ، مستحکم اور بلا تعطل برقرار رکھنا ہے،ترجمان


راولپنڈی: پاکستان نیوی نےخطے کی بدلتی ہوئی علاقائی بحری سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر آپریشن “محافظ البحر” شروع کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کا مقصد قومی جہاز رانی اور بحری تجارت کو درپیش کثیر جہتی خطرات کا مقابلہ کرنا ہے،قومی توانائی سپلائی کے تسلسل اور سی لائنز آف کمیونیکیشن کی سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے آپریشن شروع کیا گیا۔
ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی کے ایسکارٹ آپریشنز پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے ساتھ قریبی رابطے میں جاری ہیں،پاکستان نیوی موجودہ بحری صورتحال سے مکمل طور پر آگاہ ہے اور مرچنٹ جہازوں کی نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے، مرچنٹ ویسلز کی محفوظ آمد و رفت یقینی بنانے کے لیے ان کی نقل و حرکت کو مانیٹر اور کنٹرول کیا جا رہا ہے۔
آئی ایس پی آر کاکہناہے کہ پاکستان کی تقریباً 90 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، آپریشن کا مقصد اہم سمندری راستوں کو محفوظ، مستحکم اور بلا تعطل برقرار رکھنا ہے، پاکستان نیوی کے جہاز اس وقت دو مرچنٹ ویسلز کو ایسکارٹ کر رہے ہیں، ان میں سے ایک مرچنٹ جہاز آج کراچی پہنچنے والا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان نیوی ابھرتے ہوئے بحری سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، پاکستان نیوی قومی جہاز رانی اور علاقائی بحری سیکیورٹی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہے۔

حماد اظہر کی گرفتاری سیاسی انتقام اور ریاستی جبر کا تسلسل ہے، میاں شاہد حسین
- 2 دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان
- 23 منٹ قبل
جونیئر ہاکی ایشیا کپ: پاکستان نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

سائرہ پیٹر ستارۂ امتیاز کے لیے منتخب، لاہور میں شاندار خراجِ تحسین
- 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی
- 4 منٹ قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- ایک دن قبل

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 14 گھنٹے قبل

ملک میں آ ج یوم فضائیہ منایا جارہا ہے
- 2 دن قبل

پی ایس ڈی ایف اور نوپڈپ کا خصوصی افراد کیلئے ہنرمندی کی تربیت کا معاہدہ
- 2 دن قبل
لالی وڈ لیجنڈ شان شاہد رات گئے تماثیل تھیٹر پہنچ گئے
- 2 دن قبل
اسکولوں کے اوقات میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

جنگ ستمبر1965 کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاک بحریہ کا دن آج منایا گیا
- ایک دن قبل
