سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی، وزیراعظم نے کفایت شعاری پالیسی کی منظوری دیدی
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں2 ماہ کیلئے 20 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دے دی، جس کے تحت سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں 50 فیصد کمی کی ہدایت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی کفایت شعاری پالیسی کی منظوری کے لیے اجلاس ہوا، اجلاس میں چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر کو بھی مدعو کیا گیا، وزیراعظم نے جنگی صورتحال کے باعث کفایت شعاری کے اضافی اقدامات کی منظوری دے دی۔
نئی پالیسی کا اطلاق تمام وزارتوں، محکموں، خود مختار اداروں، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں یکساں لاگو ہوگا، نئی اشیا اور سرکاری گاڑیوں کی خریداری، سرکاری دوروں، سرکاری ضیافتوں پر پابندی ہوگی، سرکاری گاڑیوں کا پیٹرول آدھا کردیا گیا، وزرا و مشیران دو ماہ کی تنخواہ و الاؤنسز چھوڑ دیں گے، سرکاری افسران کی تنخواہوں میں دو دن کی کٹوتی ہوگی۔
ذرائع نے بتایاکہ تمام سرکاری گاڑیوں کو اگلے 2 ماہ کیلئے ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کی کمی کی جائے گی تاہم ایندھن کی کمی سرکاری بسوں، ایمبولینس اور موٹربائیکس وغیرہ جیسی آپریشنل گاڑیوں کیلئے نہیں، ایندھن کی کمی سے وفاقی سطح پر ساڑھے 4 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
علاوہ ازاں حکومت نے جون 2026ء تک نئی پائیدار اشیا کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کر دی، آئی ٹی خریداری صرف این آئی ٹی بی کی جانچ اور آسٹریٹی کمیٹی کی منظوری کے بعد ممکن ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وصوبائی حکومتوں کی60 فیصد فیصد سرکاری گاڑیاں2 ماہ کیلئے گراونڈ کی جائیں گی، وفاقی وصوبائی کابینہ کے تمام وزرا،مشیر،معاونین رضاکارانہ طورپر2 ماہ کی تنخواہ اور الاؤنسزچھوڑیں گے۔
قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام اراکین کی تنخواہوں اورالاؤنسز میں2 ماہ کیلئے 20 فیصد رضاکارانہ کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تمام وفاقی وصوبائی محکموں میں گریڈ 20 اوراوپرکے 3 لاکھ روپےسے زائد تنخواہ والے سرکاری افسروں کی2 دن کی تنخواہ کی کٹوتی کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایاکہ تمام وفاقی وصوبائی محکموں کے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی کے غیرترقیاتی بجٹ میں 20 فیصد کٹوتی ہوگی، بجٹ کٹوتی سے وفاقی سطح پر22 ارب روپے کی بچت متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق جون 2026 تک تمام قسم کی نئی گاڑیوں کی خریداری پر مکمل پابندی عائد کردی گئی۔
علاوہ ازاں کابینہ ارکان، ارکانِ پارلیمان اور سرکاری افسران کے غیر ملکی سرکاری دوروں پر پابندی عائد کر دی گئی، پابندی کا اطلاق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے تمام عہدے داروں پر ہوگا۔
جبکہ ناگزیر سرکاری دوروں کے سوا کسی بھی قسم کے بیرونِ ملک سرکاری سفر کی اجازت نہیں ہوگی، بیرونِ ملک سفر کی صورت میں تمام حکومتی عہدے دار صرف اکانومی کلاس میں سفر کریں گے، یہ پابندی سرکاری یا ڈونر فنڈنگ سے ہونے والے تمام دوروں پر لاگو ہوگی۔
حکومت کا رائٹ سائزنگ پروگرام جاری رکھنے کا فیصلہ ہے، آئندہ بجٹ میں حقیقی مالی بچت کے اہداف مقرر کیے جانے کا امکان ہے، اخراجات کم کرنے کے لیے ٹیلی کانفرنسنگ اور ورچوئل میٹنگز کو فروغ دیا جائے گا، سرکاری ضیافتوں پر پابندی عائد ہوگی صرف غیر ملکی وفود کے اعزاز کے لیے استثنیٰ حاصل ہوگا۔
جبکہ سرکاری سیمینارز، ٹریننگز اور کانفرنسز سے قبل خصوصی کمیٹی کی منظوری لازمی ہوگی، کمیٹی تقریب کی ضرورت اور ترجیح کا جائزہ لے گی، ایسی تقریبات کے لیے حکومتی آڈیٹوریم اور سرکاری سہولیات استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی اور صوبائی کابینہ کے تمام وزراء، مشیر اور معاونین رضاکارانہ طور پر دو ماہ کی تنخواہ اور الاوٴنسز چھوڑ دیں۔ تمام وفاقی و صوبائی محکموں میں گریڈ 20 اور اوپر، تین لاکھ روپے سے زائد تنخواہ والے سرکاری افسروں کی دودن کی تنخواہ کی کٹوتی کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم سے گلوبل فنڈ کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات،صحت عامہ اور دیگر امور پر تبادلہ خیال
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان:سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 14 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

بحرین نیشنل گارڈ کے کمانڈر کی ائیرچیف ،نیول چیف اور فیلڈمارشل سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 4 گھنٹے قبل

خسارے کا شکار ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے،وزیراعظم
- 7 گھنٹے قبل

تین روز کی مسلسل کمی کے بعد سوناآج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 7 گھنٹے قبل

نئے اداکاروں کو پروڈیوسرز کیلئے آسانیاں پیدا کرنی چاہییں، اداکارہ بابرہ شریف
- 4 گھنٹے قبل

کراچی اور لاہور گیریژن میں پاک فوج کے شہداء اورغازیوں کے اعزاز میں پروقار تقریب کاانعقاد
- 2 گھنٹے قبل

عوام کیلئے اچھی خبر،حکومت نے ملک بھر کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا
- 6 گھنٹے قبل

فتنہ الخوارج، بھارت اور کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کا گٹھ جوڑ بے نقاب، ہوشربا انکشافات منظرعام پرآ گئے
- 8 گھنٹے قبل

امریکی عدالت نے ٹرمپ انتظامیہ کی ایچ ون بی پالیسی غیر قانونی قرار دے دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان اور چین کے مضبوط اور گہرے تعلقات ہر آزمائش پر پورے اترے ہیں، عطاء اللہ تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس کل طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان
- 7 گھنٹے قبل





