لاہور:اللہ والے فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 6ویں سالانہ افطار، نماز و دعا کی روح پرور تقریب کا انعقاد
اس نوعیت کی تقریبات معاشرے میں محبت، رواداری، بین المسالک تعلقات اور خدمتِ انسانیت کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں، منتظمین


لاہور: اللہ والے فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 6ویں سالانہ اجتماعی افطار، نماز و دعا کی روح پرور تقریب ادارہ منہاج الحسین لاہور میں منعقد ہوئی،جس میں علمائے کرام، دانشوروں، سماجی و مذہبی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
تقریب کا مقصد رمضان المبارک کی برکتیں سمیٹنے کے ساتھ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی اور اتحادِ امت کو فروغ دینا تھا۔
منتظمین و مہمان خصوصی میں شاہد لون (چیئرمین، اللہ والے فاؤنڈیشن)، رانا حسن افضل (کنٹری ہیڈ، اللہ والے فاؤنڈیشن)، علامہ سبطین حسین اکبر (صدر و مہتممِ اعلیٰ، ادارہ منہاج الحسین)، شبر حسین اکبر (ڈائریکٹر میڈیا، ادارہ منہاج الحسین)، سہیل احمد رضا (ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز، منہاج القرآن)، وجاہت علی (پی ایچ ڈی اسکالر و سماجی کارکن)، سید حنین زیدی (جنرل سیکرٹری، آئیڈیاز نائن) اور شہزاد روشن گیلانی (پی آر کنسلٹنٹ) شامل تھے۔
.webp)
جبکہ شرکاء میں تحریم سعید ارائیں، اقرا پارس، سحر کائنات، زنیرہ شوکت، سعدیہ بخاری، فرید احمد، انجم ضیا، اجمل ڈار، علی حسین بخاری، حافظ سعد ارشاد، محسن علی، طہ بن محسن،احمد رضا خان کرمانی،فہد یوسف زئی، روشنی کماری، سنی سنگھ اور نوجوانوں میں چمن علی، بشم لال، حسن گل، اویس چوہدری، محمد اعظم، اسد رضا عوان، احسان اللہ سمیت عوام کی بڑی تعداد اور 80 سے زائد معروف نوجوان نمائندگان نے بھی شرکت کی۔
منتظمین کے مطابق اس نوعیت کی تقریبات معاشرے میں محبت، رواداری، بین المسالک تعلقات اور خدمتِ انسانیت کے پیغام کو عام کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
آخر میں علماء کرام اور سماجی نوجوانوں میں پرامن بقائے باہمی کے حوالے سے مکالمہ کا انعقاد ہوا اور ہدیہً قرآن پاک اور کتابیں نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد و اداروں کو پیش کی گئیں۔

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل


