جی این این سوشل

پاکستان

اسلام آباد ، پشاور سمیت  ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 

لاہور : اسلام آباد ، پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے  کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسلام آباد ، پشاور سمیت  ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

جی این این کے مطابق  ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ، زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیااور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ 

اسلام آباد ، پشاور ، چارسدہ ،  مردان ، نوشہرہ ، شانگلہ، صوابی ،  لوئر دیر ، لنڈی کوتل کے گردونواح بھی زلزلے سے لرز اٹھے ۔ 

پنجاب کے بھی مختلف شہروں  گوجرانوالہ ، میانوالی ، جلال پور بھٹیاں ، جھنگ، سرگودھا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ 

زلزلہ پیما مرکز  کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 218 کلومیٹر تھی ۔

زلزلے کا مرکزافغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔

زلزلے سے تاحال  کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

تجارت

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا، سٹیٹ بینک

کراچی : بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اجلاس پیر 29 اپریل کو ہوگا ۔ 

اجلاس میں زری پالیسی کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق بعد ازاںسٹیٹ بینک اسی روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی بیان جاری کرے گا ۔

یاد رہے کہ زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال 2024 کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ ہوا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ  حکومت  کا  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات جاری

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور : جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ پر اسرار طور پر جاں بحق ،تحقیقات  جاری

لاہور : لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں گھریلو ملازمہ کی پر اسرارطور پر جاں بحق  ہوگئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمہ کی نعش گھر کے صحن سے برآمد کی گئ ہے ، پولیس نے موقع سے گھر کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ۔ 

پولیس نے نعش کو قبضے میں لے کر مالک مکان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ۔ 

واضح رہے کہ پولیس کا کہنا ہے کہ علیزے نامی گھریلو ملازمہ کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروا کر حقائق سامنے لائے جائیں گے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll