جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس اب نہیں بھیجے جاسکیں گے

شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس اب نہیں بھیجے جاسکیں گے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

شہریوں کی مرضی کیخلاف مارکیٹنگ کے ایس ایم ایس اب نہیں بھیجے جاسکیں گے۔

پی ٹی اے نے مارکیٹنگ ایس ایم ایس بلاک کرنے کیلئے نظام متعارف کروا دیا، یکم جولائی سے موبائل کمپنیاں، ٹیلی مارکیٹرز آپٹ ان اور آپٹ آوٹ نظام پر عمل شروع کریں گی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ہر مارکیٹنگ میسج کے آخر میں آپٹ آئوٹ کیلئے لنک موجود ہوگا۔ آپٹ آئوٹ لنک پر کلک کرنیوالوں کو ایس ایم ایس مارکیٹنگ بلاک لسٹ میں ڈالا جائیگا۔ صرف آپٹ ان لسٹ میں رہنے والے صارفین کو مارکیٹنگ ایس ایم ایس بھیجے جائیں گے،

ٹیلی مارکیٹر کی حروف اور نمبروں پر مشتمل لسٹ تیار کی جائیگی، تمام موبائل فون آپریٹر 21 جون تک لسٹ پی ٹی اے کو جمع کرانے کے پابند ہونگے۔ شہریوں کے ڈیٹا کے تحفظ کیلئے بھی اقدامات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

تجارت

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

آئی ایم ایف کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹیو بورڈ کا 29 اپریل تک اجلاس کا شیڈول جاری کردیا گیا، جس میں پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں کیا گیا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ 20 مارچ 2024 کو طے پایا تھا۔ آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاملے پرایگزیکٹو بورڈکا اجلاس اپریل کے آخر میں بلانے کا عندیہ دیا تھا۔

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط ملے گی اور آخری قسط کی حتمی منظوری کے ساتھ ہی 3 ارب ڈالر کا اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ ختم ہو جائے گا۔

قبل ازیں وفاقی وزارت خزانہ نے کہا تھا کہ پاکستان نے آخری قسط کے لیے تمام اہداف پورے کرلیے گئے ہیں اور اسٹاف لیول معاہدے کے ساتھ جائزہ مشن آخری قسط جاری کرنے کی سفارش کرے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدالت کے حکم پر بشریٰ بی بی کا میڈیکل چیک اپ

عدالت کے حکم پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سب جیل بنی گالہ سے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لایا گیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے ہمراہ ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم اور سرکاری ڈاکٹروں کی ٹیم بھی نجی اسپتال میں موجود ہے، بشریٰ بی بی کے وکلا کی ٹیم بھی ہسپتال میں موجود ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نجی ہسپتال سے ان کے ٹیسٹ کروانے کا حکم دیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ضمنی الیکشن میں پاک فوج کے دستے تعینات کرنے کی منظوری

ضمنی انتخابات کی فول پروف سکیورٹی کیلئے وفاقی حکومت نے سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے ضمنی الیکشن میں سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے کوئیک رسپانس کے طور پر استعال ہوں گے۔

سول آرمڈ فورسز اور پاکستان آرمی کے دستے آج سے 22 اپریل تک دستیاب ہوں گے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد وزارت داخلہ نے احکامات جاری کر دیئے۔الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی حکومت کو ضمنی انتخابات میں سیکیورٹی فراہم کرنے کی در خواست کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll