ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں وزیر مملکت برائے خارجہ حنا ربانی نے بھی کہا تھا کہ ایف اے ٹی ایف آج رات اجلاس کے اختتام کے بعد عوامی بیان جاری کرے گا، نتائج یا قیاس آرائی پر مبنی رپورٹنگ سے گریز کرنا چاہیے،معاملے پر کل صبح دفتر خارجہ میں میڈیا بریفنگ دی جائے گی۔
The #FATF Plenary Meetings r continuing in Berlin. FATF will issue a Public Statement after conclusion of the meetings tonight. Prejudging the outcome or speculative reporting could and should be avoided.
— Hina R Khar (@HinaRKhar) June 17, 2022
GOP has arranged a media briefing at MOFA on Saturday morning on this issue
اس سے پہلے رہنما تحریک انصاف شہباز گل نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا ہے، سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔
شہباز گل نے اپنے ٹوئیٹر پیغام میں مزید کہا کہ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا، ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں شامل کروایا تھا۔
مبارک پاکستان۔ پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا۔سابق وزیراعظم عمران خان کی خصوصی توجہ سے ان کی ٹیم نے وہ کام کر دکھایا جو پہلے کسی نے نہیں کیا۔ میں نے چند دن پہلے ہی کہا تھا کہ اب ارسطو اس کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرے گا۔ان چوروں نے ہی ہمیں گرے لسٹ میں ڈلوایا تھا
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 17, 2022
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے سے متعلق بحث جاری ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اس متعلق ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔