ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے، حناربانی
ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔ معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہوگا۔ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی


وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ خوشی ہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔ معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہوگا۔ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔
وزیرمملکت خارجہ امور حنا ربانی کھر کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے اپنے اجلاس میں پاکستانی اقدامات کا جائزہ لیا۔دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے اقدامات پر عمل سرفہرست تھے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کے دونوں ایکشن پلان کو مکمل قرار دیا،خوشی ہے ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کلیئر کر دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہوچکا۔ امید ہے اکتوبر تک گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل مکمل ہوجائے گا۔پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کی کوششوں کو تسلیم کرلیاگیا۔ایف اے ٹی ایف نے بیک وقت 2ایکشن پلان دیئے۔پاکستان دیگر ممالک کے لیے بھی ماڈل کنٹری بنے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔مشکل حالات میں متحد قوم بن کر ہم نے کام کیا۔ایف اے ٹی ایف معاملے پر جشن منانا قبل از وقت ہوگا ۔ابھی تو گرے لسٹ سے نکلنے کا عمل شروع ہواہے۔
انہوں نے کہاہے کہ اس میں شک نہیں کہ فیٹف کی شرائط مشکل تھیں۔ہماری کامیابی 4 سال کے مشکل سفر کا نتیجہ ہے۔حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر ریاست نے جو کام کیا و ہ قابل تعریف ہے۔پاکستان اس رفتار کو جاری رکھنے اور معیشت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ فیٹف نےکہا پاکستان نے دہشتگردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنےکےلیے محنت کی۔فیٹف نےکہا پاکستان نےشرائط مکمل کرنے کےلیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔فیٹف کے مطابق رکن ممالک کی جانب سے پاکستان کی کارکردگی کی تعریف کی گئی ۔اب پاکستان کےذمہ کوئی اقدامات زیرالتوا نہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ پہلے ایکشن پلان کی تکمیل میں وقت لگا مگر دوسرا جلد مکمل کیا گیا۔فیٹف اجلاس کے دوران سائیڈ لائن پر مختلف رہنماوں سے ملاقاتیں ہوئیں۔پاکستان کا فیٹف اور عالمی برادری سے تعاون معیشت کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔قومی اور صوبائی اداروں نے بھی اپنا کام بہترین انداز میں کیا۔
ان کا کنا ہے کہ ہمارے لیے یہ سفر کا اختتام نہیں بلکہ آغاز ہے ،ہمیں کوششیں جاری رکھنی ہیں۔پاکستان کی کوشش ہوگی دوبارہ کبھی گرے لسٹ میں نہ جائے۔ خواہش ہے پاکستان کو ذمہ دار ملک کے طورپر دیکھا جائے۔پاکستان نے اپنا مقدمہ بہترین انداز میں لڑا۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکومت اور پارلیمنٹ نے پلان سے متعلق قانون سازی کی۔ ایف اے ٹی ایف ٹیم پاکستان کا دورہ کر کے شرائط کی تکمیل کامزید جائزہ لے گی۔ فیٹف ٹیم قانون سازی کے اقدامات اورسیکریٹریٹ کا معائنہ کرے گی۔فیٹف ٹیم آئے گی تو اس کو اپنے کام کرنے کا موقع دیاجائے گا،اس کوسیاسی رنگ نہ دیاجائے۔
بونڈی بیچ حملے میں ہلاک افراد کی تدفین کا آغازکر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل
این ڈی ایم اے نے غزہ کے لئے امدادی سامان کی ایک اورکھیپ روانہ کردی
- 5 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 4 گھنٹے قبل

بلوچستان:ضلع بارکھان میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4.1 ریکارڈ
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
- ایک دن قبل

مسیحی برادری کی موجیں، صوبائی حکومت نےکرسمس پر اضافی چھٹی کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں ہزارں روپے کا اضافہ، چاندی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر
- 7 گھنٹے قبل

انڈر19 ایشیا کپ: پاکستان نے متحدہ عرب امارات کو 70 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- ایک دن قبل

دہشتگردوں کی پناہ گاہوں کے خاتمے، ہر قسم کی معاونت روکنے کیلئے ٹھوس عالمی اقدامات ناگزیر ہیں،دفتر خارجہ
- ایک دن قبل

پاکستان،روس کا باہمی تعاون کومزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار
- 7 گھنٹے قبل

سڈنی حملہ آور ساجداکرم کا تعلق بھارت کے شہر حیدرآباد سے تھا، بھارتی میڈیا خود حقائق سامنے لے آیا
- ایک دن قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل









