نیدر لینڈز کے میچ میں انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں


ایمسٹر ڈیم :ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے زیادہ سکور بنانے والی انگلینڈ کی ٹیم نے نیدر لینڈز کو 232 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔
انگلینڈ کے 499 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ناتجربہ کار ٹیم نے بھرپور مقابلہ کیا اور گیم کو آخری اوور تک لے گئی تاہم تاریخی ہدف کو حاصل نہ کرپائی۔ نیدرلینڈز کی ٹیم 49.4 اوورز میں 266 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ نیدرلینڈز کی طرف سے وکٹ کیپر سکاٹ ایڈورڈز 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ اوپنر میکس او ڈوڈ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائے جب کہ ڈیوڈ ولی، ریک ٹوپلی اور سیم کرن نے دو دو شکار کیے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ بنایا تھا۔ انگلینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنا کر اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا۔ اس سے قبل بھی انگلینڈ کے پاس ہی سب سے زیادہ 481 رنز بنانے کا ریکارڈ تھا۔
نیدر لینڈز کے میچ میں انگلینڈ کے تین کھلاڑیوں نے سنچریاں سکور کیں۔ جوس بٹلر 162 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جب کہ ڈیوڈ ملان نے 125 اور فل سالٹ نے 122 رنز سکور کیے۔ علاوہ ازیں لیام لونگ سٹون 66 رنز بنا کر نمایا رہے۔

عورت کی مرضی کے بغیر عدالت خلع نہیں دے سکتی، سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 8 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 10 گھنٹے قبل

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 9 گھنٹے قبل

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 9 گھنٹے قبل

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 9 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 9 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 10 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 7 گھنٹے قبل

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 8 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 10 گھنٹے قبل














