جی این این سوشل

پاکستان

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس عدالت میں چیلنج کر دیا

درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ٹی آئی نے پنجاب اسمبلی سے متعلق آرڈیننس عدالت میں چیلنج کر دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پنجاب اسمبلی کے حوالے سے گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی زینب عمیر نے وکیل اظہر صدیق کی وساطت سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر پنجاب نے 14 جون کو صوبائی اسمبلی کے اختیارات کے حوالے سے آرڈیننس جاری کیا تھا جو کہ آئین کی خلاف ورزی ہے۔

پی ٹی آئی رکن اسمبلی کی درخواست میں کہا گیا کہ گورنر کی جانب سے جاری آرڈیننس سے سیکرٹری اسمبلی کے اختیارات محدود کردیئے گئے اور اجلاس نوٹیفائی یا ڈی نوٹیفائی کرنے کا اختیار سیکرٹری قانون کو دے دیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ گورنر کا جاری کردہ آرڈیننس رولز آف اسمبلی سے متصادم اور آئین کے خلاف ہے۔ گورنر کو پنجاب اسمبلی کا اجلاس اسمبلی سے باہر بلانے کا اختیار نہیں ہے لہٰذا گورنر پنجاب کا جاری کردہ آرڈیننس آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ حتمی فیصلے تک آرڈیننس پر عملدرآمد روک دیا جائے۔ رکن اسمبلی زینب عمیر نے درخواست میں عدالت سے استدعا کی کہ ایوان اقبال میں بلائے گئے اجلاس کو غیر قانونی قرار دے کر کالعدم قرار دیا جائے۔

پاکستان

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلاول بھٹو کا سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سندھ اسمبلی کے پارلیمانی سفر کے 87 سال مکمل ہونے پر پیغام جاری کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے، سندھ کی قانون ساز اسمبلی کا پہلا اجلاس 27 اپریل 1937 میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سمیت پورے پاکستان کے عوام اور ان کے جمہوری اداروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، قیام پاکستان سے قبل بھی ہمارے آباؤ اجداد نے جمہوری جدوجہد جاری رکھی ہوئی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ پہلی سندھ اسمبلی کے قیام میں سر شاہنواز بھٹو کا کلیدی کردار تھا، ایک سازش کے تحت سر شاہنواز بھٹو کو پہلی اسمبلی سے باہر رکھا گیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سازش کے باوجود سر شاہنواز بھٹو اور سر عبداللہ ہارون کی جماعت نے سندھ اسیمبلی میں اکثریت حاصل کر لی تھی، اکثریت حاصل کرنے کے باوجود گورنر نے سر شاہنواز بھٹو کی جماعت کو حکومت بنانے کی دعوت نہیں دی۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے 24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

برطانیہ: 8 لڑکیوں کیساتھ زیادتی کرنےوالے  24 افراد کو 30 سال قید کی سزا

برطانیہ میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے 24 افراد کو 30 سال تک قید کی سزا سنادی گئی۔ یہ سزائیں 1999 اور 2012 کے درمیان شمالی کرکلیز کے علاقے میں 8 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئی ہیں۔

غیر ملکی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے عصمت دری، اسمگلنگ جیسے جرائم بھی شامل کئے۔ پولیس نے کہا کہ آپریشن کا مرکز بٹلے اور ڈیوزبری کے گرد تھا۔پولیس نے بتایا کہ دوران سماعت جیوری نے چونکا دینے والے جرم کی تفصیلات سنی جس میں بتایا گیا کہ متاثرین کے ساتھ بدسلوکی کی جاتی اور ان کا سودا کیا جاتا تھا۔

پولیس کے ڈی ٹی سی ایچ انسپکٹر اولیور کوٹس نے کہا کہ اکیلے ہی عصمت دری کے 14 جرائم کا مرتکب آصف علی نے اس پیمانے پر خوفناک جنسی زیادتی کا ارتکاب کیا جس پر یقین کرنا ناممکن ہے۔ 2018 کے آخر میں پورے ویسٹ یارکشائر سے گرفتاریاں کی گئیں اور دسمبر 2020 میں ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll