کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے عامر لیاقت کی قبر کشائی کا حکم معطل کردیا، عدالت نے سیکرٹری صحت اور میڈیکل بورڈ کو نوٹس جاری کردیا۔


تفصیلات کے مطابق ایم این اے و ٹی وی میزبان عامر لیاقت حسین کے صاحبزادے اور بیٹی کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ کے حکم کے خلاف آئینی درخواست دائر کی گئی تھی ۔ عدالت نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کا قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا فیصلہ معطل کردیا۔
اس سے قبل درخواست میں عامر لیاقت کا پوسٹ مارٹم روکنے کی استدعا کی گئی ہے ، عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی ، سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے آج ہی درخواست پر سماعت کی۔
سندھ ہائیکورٹ نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم معطل کرتے ہوئے مزید سماعت 29 جون تک ملتوی کردی،عامر لیاقت حسین کے اہلخانہ نے پوسٹمارٹم کرنے کے فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔
واضح رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کیلئے قبر کشائی کا حکم دے رکھا ہے ۔
گزشتہ روز عامر لیاقت کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال نے پوسٹ مارٹم کرانے کی جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کی سرٹیفائیڈ کاپی حاصل کی تھی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ کی جانب سے جارہ کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 23 جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی کی جائے گی اور اس کے لیے 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے۔
میڈیکل بورڈ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ہے، ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام،ایچ او ڈی فرانزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فرانزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی بھی ٹیم کا حصہ ہونگے جبکہ ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی بھی 6 رکنی میڈیکل ٹیم میں شامل ہیں۔
یاد رہے کہ 9 جون کو عامر لیاقت حسین کا کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں واقعے اپنے آبائی گھر میں انتقال ہوگیا تھا، جس کے بعد شہری کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کرانے سے متعلق دائر کی گئی تھی۔
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- an hour ago

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 8 hours ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- a day ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 days ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 6 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 days ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- an hour ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- a day ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 4 hours ago

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- a day ago





