جی این این سوشل

تفریح

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل

کراچی: ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے  لیے میڈیکل  بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کے لیے پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کی سربراہی میں 6 رکنی میڈیکل  بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ایڈیشنل پولیس سرجن شاہد نظام، ایچ او ڈی فارنزک میڈیسن جناح پرویز مخدوم ، ایم ایل او ڈاکٹر اریب بقائی ، فارنزک ایکسپرٹ ڈاکٹر ہری رام اور ڈاکٹر گلزار علی میڈیکل بورڈ میں شامل  ہیں ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 23جون کو صبح ساڑھے 9 بجے عامر لیاقت کی قبر کشائی ہوگی۔

خیال رہے کہ کراچی کی مقامی عدالت نے چند روز قبل  انتقال کر جانے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کے پوسٹ مارٹم کا حکم دیا تھا۔ 

واضح رہے معروف  ٹی وی میزبان ، مقرر اور ایم این اے عامر لیاقت 9 جون کو اپنے کمرے میں بے ہوش پائے گئے تھے، ملازمین کی اطلاع پر عامر لیاقت کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کی گئی ۔ انتقال کے اگلے روز عامر لیاقت کی تدفین ان کی وصیت کے مطابق عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔

 

 

تجارت

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک ایران تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد : ایران کے صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی پاکستان کاپہلاتین روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج صبح کراچی سے تہران روانہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایران کا ’آزاد تجارتی معاہدے‘ کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا گیا ہے ۔ 

دونوں رہنماوں نے مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ پاکستان اور ایران دونوں ممالک نے آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینی ہے  اور مشترکہ اقتصادی منصوبوں، مشترکہ سرحدی منڈیوں کے قیام، اقتصادی فری زونز کے ذریعے اور نئی سرحدوں کھولیں جائیں گیں پاکستان اور ایران کے مشترکہ فیصلوں کے مطابق  اپنی دوطرفہ تجارت کو اگلے پانچ سالوں میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کے درمیان وفود کی سطح پر ہونے والی بات چیت کے دوران دوطرفہ تعلقات اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : 

سندھ کے گورنرکامران خان ٹیسوری،وزیراعلیٰ سیدمرادعلی شاہ ،وفاقی وزیرریاض حسین پیرزادہ  اور دوسرے حکام نے ایرانی صدراوراُن کے وفد کو ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

تین روزہ دورے کے دوران صدر ابراہیم رئیسی اسلام آباد لاہور اور کراچی گئے، ان کے دورے کے موقع پر دنوں ملکوں کے رہنماو ں کےدرمیان تجارت، روابط،توانائی اور عوامی رابطوں سمیت کثیر جہتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چین کے ساتھ ملکر پاکستا ن میں سولر پینلز کا پلانٹ لگا ئیں گے ، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد : آج قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ حکومت صارفین کو سستی بجلی مہیا کرنے کے لئے انرجی مکس میں اضافے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔

ایک نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چین کی مد د سے پاکستان میں سولر پینلز تیار کرنے کا پلانٹ لگایا جائے گا تاکہ لاگت میں کمی کی جاسکے۔

نوٹس کے جواب میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ضلع ننکانہ صاحب میں متروکہ ٹرسٹ کی اراضی واگزار کرانے کے لئے تمام فریقوں کی مشاورت سے پالیسی تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا اس اراضی میں سے ایک ہزار چار سو سینتالیس ایکڑ پر غیر قانونی بستیوں نے قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ناجائز قابضین سے قبضہ شدہ اراضی واگزار کرانے کے لئے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر قانون نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے آصف علی زرداری کے خطاب کی مصدقہ نقل آج ایوان میں پیش کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

ملاقات میں ورکرز کنونشن کے انعقاد سمیت ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی مشاورت ہوئی، ذرائع

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ملاقات

بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بدھ کو اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ ساتھ پارٹی کے معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی۔ اس موقع پر بدلتی ہوئی سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں پارٹی کی کارکردگی اور حکمتِ عملی پر بھی بات ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے جمعہ سے شروع ہونے والے احتجاج کے حوالے سے مختلف امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔ احتجاج کی حدود متعین کرنے سے متعلق بھی تبادلہ خیال ہوا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ نے تحریک انصاف کے بانی سے ورکرز کنونشنز کے انعقاد سے متعلق معاملات پر بھی مشاورت کی۔ اس حوالے سے ذمہ داریاں تفویض کیے جانے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll