پاکستان
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں سرحدوں کی صورت حال اور اہم سیکیورٹی امور پر پارلیمانی رہنماؤں کو بریفنگ دی گئی۔
علاوہ ازیں عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے اداروں کے اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں افغانستان کی صورتحال، کالعدم ٹی ٹی پی سے مذاکرات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات، بیرونی اور داخلی چیلنجز پر بھی گفتگو کی گئی۔
اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے، جبکہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی اور کور کمانڈر پشاور سمیت دیگر حکام بھی شریک ہوئے۔
تجارت
پیٹرولیم ڈیلرز کی 18 جولائی سے ہڑتال کی دھمکی
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانتے پمپس نہیں کھلیں گے اور حکومتی نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں۔ سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا۔
عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے۔ ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔
جرم
پی ٹی آئی جلسہ: واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول، گولیاں برآمد
اسلام آباد پریڈ گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے سے اسلحہ بردار شخص گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے جلسہ گاہ انٹری پوائنٹ سے ایک شخص سے پستول اور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے متعلقہ شخص کو گرفتار کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) آج اسلام آباد میں سیاسی قوت کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ عمران خان نے پیٹرول کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ، بڑھتی مہنگائی اور موجودہ حکومت کے اقدامات کے خلاف جلسے کا اعلان کیا تھا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے لوگوں کو بڑی تعداد میں جلسے میں شرکت کی دعوت دے رکھی ہے۔ عمران خان خود بھی راولپنڈی کے علاقے رحمان آباد سے ریلی کی قیادت کرتے ہوئے پریڈ گراؤنڈ پہنچیں گے۔
پاکستان
ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر گیا
اسلام آباد: ملک میں بجلی کا بحران سنگین صورتحال اختیار کرتا جا رہا ہے اور بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار میگا واٹ سے بڑھ گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کا شاٹ فال 7 ہزار 477 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں بجلی کی طلب ریکارڈ 28 ہزار 700 میگاواٹ تک پہنچ گئی اور ملک میں بجلی کی پیداوار 21 ہزار 223 میگاواٹ ہے۔
شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 گھنٹے تک ہے جبکہ دیہی علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 18 گھنٹے سے تجاوز کر چکا ہے۔ زیادہ نقصانات والے علاقوں میں بجلی بندش کا دورانیہ زیادہ ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ٹرپنگ اور اوور لوڈنگ کے باعث بعض علاقوں میں گھنٹوں طویل لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق پانی سے 5 ہزار 500 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس سے ایک ہزار 290 میگا واٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی مجموعی پیداوار 11 ہزار میگاواٹ ہے۔
ونڈ پاور پلانٹس 900 میگاواٹ اور سولرپلانٹس سے بجلی کی پیداوار 122 میگاواٹ ہے۔ بگاس سے چلنے والے پلانٹس 120 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ جوہری ایندھن سے 2 ہزار 291 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کی دلچسپ صورتحال
-
تجارت ایک دن پہلے
پنشن میں اضافہ ، وفاقی حکومت کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک کے مختلف شہروں میں آج سے مون سون کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
ضمنی انتخابات کی مشینری حمزہ کے ماتحت نہیں ہو گی:فواد چودھری
-
دنیا ایک دن پہلے
بھارتی پنجاب میں حکومت کا 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان
-
دنیا 18 گھنٹے پہلے
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب،سپریم کورٹ نے 2آپشنز دے دیے
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافے کی سفارش