پاکستان
سابق صدر آصف زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں
کراچی: سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی والدہ اور حاکم علی زرداری مرحوم کی دوسری اہلیہ زریں آرا بخاری انتقال کرگئیں۔

فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی ہفتوں سے علیل زریں آرا بخاری مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری اپنی دادی زرین آرا کی علالت کے باعث کراچی روانہ ہوئے تھے اور انہوں نے دادی کی علالت کے باعث لاہور کا دورہ منسوخ کیا تھا۔
تجارت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ
ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 41 ہزار 700 روپے ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 515 روپے اضافے سے ایک لاکھ 11 ہزار 361 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 23 ڈالر اضافے کے ساتھ ایک ہزار 811 ڈالر فی اونس ہے۔
جرم
پنجاب: سی ٹی ڈی کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ، 9 دہشتگرد گرفتار
لاہور: انسداد دہشت گردی فورس نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے ۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈ ، دھماکہ خیز مواد ، پرائمہ کوڈ ، آئی ای ڈی بمب برآمد کرلیا گیا ۔ دہشت گردوں سے خودکش جیکٹ ،سیفٹی فیوز و دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کاکہنا ہے کہ دہشت گرد اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے ، پکڑے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔
سی ٹی ڈی کا بتا نا ہے کہ دہشت گردوں میں محمد یعقوب،عارف سعید،عبدالصمد،بلال ،مزمل،محمد عارف،فاروق اور آصف شامل ہیں ۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق تمام ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔
کھیل
اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر
لاہور: اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر کر دیے گئے ۔

جی این این کے مطابق اجمل خان لودھی ، خواجہ جنید کی جگہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خط پر پی او اے نے کامن ویلیتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کردیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار،دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا:سپریم کورٹ
-
دنیا 2 دن پہلے
عیدالاضحیٰ 2022: متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر کے لیے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم کی دلچسپ صورتحال
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک کے مختلف شہروں میں آج سے مون سون کا آغاز
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
پاکستان 7 گھنٹے پہلے
عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیاں ہوں گی، سمری وزیراعظم کو ارسال
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافے کی سفارش