راولپنڈی: اطالوی مسلح افواج کے چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطالوی مسلح افواج کے سربراہ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیکورٹی، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، اٹلی سے دفاعی تعاون سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
اطالوی چیف آف دی ڈیفنس اسٹاف نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا ہے، جبکہ علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ سفارتی تعاون میں مزید بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا عہد کیا۔

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 19 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 20 گھنٹے قبل

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 17 گھنٹے قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 دن قبل

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 17 گھنٹے قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 دن قبل





