حکومت پیٹرول پر 50 روپے لیوی لگانے جا رہی ہے جس سے مہنگائی کا طوفان آئے گا:شوکت ترین
اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے 440 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے جس کے بعداصل بجٹ اب آئے گا۔


سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ 440 ارب روپےکےاضافی ٹیکس لگانے ہیں، نئے ٹیکسز کے بعد والا بجٹ ہی اصل بجٹ ہو گا۔
شوکت ترین نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت بتائے کہ کیسے اس بجٹ کے ساتھ 28 فیصد شرح نمو 11.5 فیصد پر آ سکتی ہے؟ بتایا جائے کہ کیسے 700 ارب کا لکھا ہوا صوبائی سرپلس کور ہو گا۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ بجٹ میں 490 بلین کا گیپ سبسڈیز میں ہے، یہ صرف خانہ پوری بجٹ ہے، آئی ایم ایف نے 440 ارب روپےکےاضافی ٹیکس لگانے کا کہا ہے، اصل بجٹ تو ابھی آنا ہے۔
اس سے قبل شوکت ترین نے پی ڈی ایم حکومت کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا مسلسل کہا جا رہا ہے کہ عمران خان کی حکومت معیشت پر جھوٹ بول رہی ہے، اکنامک سروے کی رپورٹ میں پی ٹی آئی کی بہترین کارکردگی کی رپورٹ پر اسی حکومت نے دستخط کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روپیہ حکومت کی نالائقی کی وجہ سے نیچے آیا، مالیاتی خسارہ اب بھی 4.55 ٹریلین ہے، ان کو اپنی بے وقوفیوں کی وجہ سے ناکامیوں کا سامنا ہے، 466 ارب کا فارمولہ انکو بتایا اور اب یہ اسے استعمال بھی کر رہے ہیں، یہ حکومت اعدادوشمار کا ہیر پھیر کر کے صرف اور صرف عوام کو گمراہ کر رہی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے پیٹرول پر زیرو ٹیکس رکھا، اب یہ 17 فیصد سیلز ٹیکس لگائیں گے، پیٹرول پر یہ حکومت 50 روپے لیوی بھی لگانے جا رہی ہے اس سے مہنگائی کا طوفان آجائے گا۔
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- ایک دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 18 گھنٹے قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- ایک دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- ایک دن قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 20 گھنٹے قبل
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل



