پاکستان
عمران خان کا اصلی چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے، مریم نواز
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی فتنہ احتجاج کے نام پر ایک بار پھر فساد کی دھمکیاں دے رہا ہے، اس کے چہرے سے نقاب اتر گیا، اصلی چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے، اب عوام ان کے مزید دھوکے میں نہیں آنے والے ہیں۔

ان کا اصلی چہرہ عوام نے دیکھ لیا ہے، مریم نوازجاتی امرا میں مریم نواز سے مرکزی جمعیت اہل حدیث کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے ملاقات کی، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ وفاق میں پی ڈی ایم کی حکومت ہے، پنجاب میں بھی اتحادی جماعتوں کی حکومت چل رہی ہے، ہمیں عوام کی مشکلات کا احساس ہے۔
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ مہنگائی اور دیگر مسائل کا تمام قومی سیاسی جماعتوں نے مل کر مقابلہ کرنا ہے، ایک پارٹی تنہا ملک کو مسائل کی دلدل سے نہیں نکال سکتی۔
مریم نواز نے کہا کہ عمرانی حکومت پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرکے گئی، ہم دنیا سے کٹ کر زندگی نہیں گزار سکتے، ملکی استحکام کے ساتھ ملکی وقار بھی ہمیں عزیز ہے۔
اس موقع پر پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ پی ڈی ایم کو بحرانی حالات میں حکومت کا کوئی شوق نہیں تھا، عمران خان پاکستان کو تباہی کی طرف لے کر جا رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کے مفاد کے لیے عمران خان کو اقتدار کی کرسی سے اتارنا ناگزیر ہوچکا تھا۔
پاکستان
مولانا فضل الرحمان طبیعت کی ناسازی کے باعث اسپتال داخل، وزیراعظم کی عیادت
جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان طبیعت کی ناسازی کے باعث لاہور کے اسپتال میں داخل ہوگئے، وزیراعظم شہباز شریف نے ان کی عیادت کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور کے نجی اسپتال میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے صدر مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن کے نجی اسپتال میں مولانا فضل الرحمان کی عیادت کی، گلدستہ پیش کیا اور جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے اسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ مولانا فضل الرحمان کا بہترین علاج یقینی بنائیں۔
ترجمان جے یو آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان کو لبلبے کا عارضہ ہے، ٹیسٹ رپورٹ آنے پر ڈاکٹرز ان کا مزید علاج تجویز کریں گے، اسپتال سے فارغ ہونے کے بعد وہ حج پر جائیں گے۔
کھیل
اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر
لاہور: اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر کر دیے گئے ۔

جی این این کے مطابق اجمل خان لودھی ، خواجہ جنید کی جگہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خط پر پی او اے نے کامن ویلیتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کردیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
صحت
عید کے موقع پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے : وزیر صحت
اسلام آباد:وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کاکہنا ہے کہ عیدالاضحی کے موقع پر کوویڈ 19کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے۔

وفاقی وزیر نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز و کوآرڈینیشن عبدالقادر پٹیل نے قوم پر زور دیا ہے کہ عید الاضحی کی چھٹیوں کے دوران حفظان صحت کی ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے غیر ضروری سفر سے اجتناب کیا جائے تاکہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو کم سے کم کیا جا سکے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام کوچاہئے کہ وہ رش والی جگہوں پر نہ جائیں، ماسک پہنیں ،ایک دوسرے سے فاصلے پر رہیں اور کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مذہبی سکالرز کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ مساجد میں ایس او پیز پر عمل کو یقینی بنائیں جبکہ عوام عید کی نماز کے بعد ایک دوسرے سے گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں۔
عبدالقادر پٹیل نے عوام پر زور دیا کہ وہ بوسٹر ڈوزلگوائیں کیونکہ ملک میں کورونا کے پھیلائو کی شرح میں اضافہ کا رجحان ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اس حوالہ سے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے تاہم عوام کی بھی ذمہ داری ہے کہ قربانی کرتے وقت احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ وائرس کے پھیلائو پر قابو پانے کے حوالہ سے احتیاط بہترین راستہ ہے۔
انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ قصابوں کو دستانے استعمال کرنے کا کہیں اور جانوروں کی قربانی کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔
-
تجارت 2 دن پہلے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافے کی سفارش
-
پاکستان ایک دن پہلے
لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
حمزہ شہباز عبوری وزیر اعلیٰ برقرار،دوبارہ انتخاب 22 جولائی کو ہوگا:سپریم کورٹ
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
ایران میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
پاکستان ایک دن پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب،سپریم کورٹ نے 2آپشنز دے دیے
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے 2 آپشنز میں سے ایک پر اتفاق کر لیا
-
دنیا 2 دن پہلے
عیدالاضحیٰ 2022: متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر کے لیے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
لاہور ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کا انتخاب کا لعدم قرار دے دیا