پاکستان
مونس الہٰی کی جائیداد و کاروبار سے متعلق ایف آئی اے کے مراسلے
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی مونس الہٰی کے کاروبار اور جائیداد سے متعلق معلومات کے لیے مختلف اداروں کو مراسلے بھیج دیے۔

مسلم لیگ (ق) کے ایم این اے مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کے معاملے پر ایف آئی اے نے تفتیشی عمل تیز کردیا ہے، ادارے کی جانب سے مونس الہٰی کی جائیداد اور کاروبار کی معلومات کے لیے مختلف اداروں کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اور لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو مراسلے جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ محکمہ مال، کمشنر لاہور اور کمشنر گجرات کو بھی مراسلہ جاری کیا گیا ہے، مراسلے میں مونس الہٰی کی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔
پاکستان
14 مئی کا فیصلہ تاریخ بن گیا، عملدرآمد ممکن نہیں، چیف جسٹس
کیس کی سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی گئی

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان (سی جے پی) عمر عطا بندیال نے بدھ کو کہا کہ 90 دن میں انتخابات کرانے کے 14 مئی کے فیصلے پر عملدرآمد ممکن نہیں، تاہم یہ فیصلہ تاریخ بن چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ سپریم کورٹ میں بیک وقت سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ اور پنجاب الیکشن ریویو کیس کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت کر رہا ہے۔
درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ میں ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ ہمیں ریویو ایکٹ کے معاملے سے متعلق کچھ اپیلیں موصول ہوئی ہیں جنہیں کسی مرحلے پر دیکھنا ہوگا۔
اٹارنی جنرل کو آگاہ کر دیا گیا، نظرثانی ایکٹ پر نوٹس کے بعد الیکشن کیس ایکٹ کے تحت بنچ کیس کی سماعت کرے گا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل بیرسٹر علی ظفر نے کہا: "سپریم کورٹ ریویو ایکٹ آئین کے خلاف ہے، پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ میں بھی یہی مسئلہ اٹھایا گیا تھا"۔
سپریم کورٹ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر پابندی لگا دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ایکٹ کا حکم امتناعی نظرثانی ایکٹ پر بھی لاگو ہوتا ہے۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب الیکشن ریویو کیس کی سماعت کر سکتی ہے تاہم حکم امتناعی کی وجہ سے سپریم کورٹ ریویو ایکٹ اس عدالت پر لاگو نہیں ہوتا۔
پاکستان
سرکاری سکیم کے تحت 46 ہزار پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئے
پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے

اسلام آباد: سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 46 ہزار سے زائد پاکستانی عازمینِ حج سعودی عرب پہنچ گئےہیں۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین کی تعداد 30 ہزارتک پہنچ گئی، مدینہ منورہ میں 16 ہزار عازمین موجود ہیں۔پاکستان سے مدینہ منورہ کیلئے پروازوں کا سلسلہ ختم ہو گیاہے،21 جون تک تمام سرکاری حج پروازیں جدہ اتریں گی۔ حج سے قبل 42 ہزار سے زائد عازمینِ کرام کو مدینہ منورہ کی زیارت مکمل کروائی جائے گی۔
پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی آمد شروع ہو گئی ہے، 3 ہزار سے زائد عازمین مکہ مکرمہ پہنچ گئے، 35 حج گروپ آرگنائزرز کی مانیٹرنگ مکمل کر لی گئی؛ نجی حج سکیم کی 2 شکایات کا ازالہ کیا گیا۔شعبہ گمشدگی و بازیابی نے راستہ بھولنےوالے 18 عازمین حج کو ان کی رہائش تک پہنچایا گیا۔
حج میڈیکل مشن کے تحت مکہ اور مدینہ میں دو ہسپتال اور 12 ڈسپنسریوں کے ذریعے طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔ مکہ اور مدینہ منورہ میں 272 ڈاکٹرز اور طبی عملہ 24 گھنٹے علاج کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
تفریح
معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ نے کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی
ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا

ہالی ووڈ کی معروف گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے ساتھ گذشتہ دنوں لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکارہ نے لائیو کنسرٹ کے دوران مکھی نگل لی۔
can you believe A BUG went to the eras tour AND met taylor swift and I DIDNT???? pic.twitter.com/7QnsktOV6g
— zaynah / finals season (@peaceofseven) June 5, 2023
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امریکا کے شہر شکاگو میں اتوار کے روز ٹیلر سوئفٹ لاکھوں مداحوں کے سامنے کنسرٹ کررہی تھیں ان کے منہ میں ایک مکھی چلی گئی، گلوکارہ سٹیج پر کھانسنے لگیں۔
سٹیج پر ہنستے ہوئے انہوں نےکہا کہ میں نے کوئی مکھی نگل لی ہے، ٹیلر سوئفٹ نے پروگرام منسوخ نہیں کیا اور گلوکاری کا سلسلہ جاری رکھا۔
-
علاقائی ایک دن پہلے
سوات میں 4.0 شدت کا زلزلہ
-
پاکستان ایک دن پہلے
تحریک انصاف کےوائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اڈیالہ جیل سے رہا
-
تجارت ایک دن پہلے
گھی کی قیمتوں میں 80 روپے فی کلو کمی
-
تجارت 9 گھنٹے پہلے
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی
-
تجارت ایک دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹی اور ٹیکس مزید نہ بڑھانے کا فیصلہ
-
تجارت 2 دن پہلے
سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
-
پاکستان ایک دن پہلے
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر فائرنگ کے نتیجے میں قتل