Advertisement
پاکستان

گریڈ 1سے16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافے کی سفارش

اسلام آباد:قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے بڑے گریڈز کی نسبت گریڈ 1 سے16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کرنے کی سفارش کر دی ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 24th 2022, 5:03 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
گریڈ 1سے16تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافے کی سفارش

تفصیلات کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں مالی سال 2022 اور 2023 کے بجٹ سے متعلق مجموعی طور 244 سفارشات پیش کی گئیں، جن میں ترقیاتی بجٹ سے متعلق 217 سفارشات شامل تھیں۔

کمیٹی کی جانب سے گریڈ 17 سے 22 کی نسبت گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں زیادہ اضافہ کرنے اور فارماسیوٹیکل کے خام مال کی خریداری پر 17 سیلزٹیکس ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔

علاوہ ازیں کمیٹی نے بیکری آئٹمز پر ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے ساڑھے 7 فیصد کرنے اور مضر صحت ہونے کے باعث جوسز، انرجی ڈرنک اور آئس ٹی میں چینی کی مقدار کم کرنے کی سفارش کی گئی۔

Advertisement