Advertisement
پاکستان

دنیا میں بدترین رہائش کے حامل شہروں میں کراچی کا پانچواں نمبر

کراچی:شہر قائد دنیا میں بدترین رہائش کے حامل شہروں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آ گیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 24th 2022, 5:22 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
دنیا میں بدترین رہائش کے حامل شہروں میں کراچی کا  پانچواں نمبر

تفصیلات کے مطابق اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ کی جانب سے دنیا بھر میں کے ممالک کے لیے سال 2022ء میں رہائش کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست جاری کی گئی ہے جس کے مطابق کراچی کو بدترین رہائش کے حوالے سے دنیا میں پانچویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔

بہترین رہائش کے حامل شہروں میں آسٹریا کا دارالحکومت ویانا سر فہرست رہا، ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ تیسرے، کینیڈین شہر کیلگری چوتھے جبکہ کینیڈا کا ایک اور شہر وینکوور 5 ویں نمبر پر رہا۔ 

علاوہ ازیں دنیا بھر میں رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں میں تہران، دوالا، ہرارے، ڈھاکا، پورٹ مورسبی، کراچی، الجزائر، تریپولی، لاگوس اور دمشق کو شامل کیا گیا ہے۔

Advertisement