اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرے کی کوئی اطلاع نہیں ہے، ان کی وہی سکیورٹی ہے جو وزیر اعظم کی ہوتی تھی۔


نجی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف تھریٹ کی تفصیلات آئی جی اسلام آباد اور چیف جسٹس کو دے دیں، بڑے لیڈر کو حادثہ پیش آنے سے پورے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بنی گالہ میں گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا اور اسلام آباد پولیس موجود ہے، عمران خان نے مسلح جتھوں کے ساتھ اسلام آباد پر چڑھائی کی، ان کے خلاف مقدمہ چلنا چاہیے اور انہیں گرفتار کرنا چاہیے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ بابراعوان نے کہا کہ بنی گالہ میں مشکوک لوگوں کو گھومتے دیکھا، جب ہم نے چیک کیا تو ایسا کچھ بھی نہیں دیکھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان اس مرتبہ اٹک پل کراس کر کے دکھائیں، اس مرتبہ ہم نے تجربہ کار اور انجینئر لوگوں سے مشاورت کی ہے، عمران خان نے لانگ مارچ کیا تو اسلام آباد میں داخل نہیں ہو سکتے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومتی اور اتحادی پارٹیاں چاہتی ہیں کہ ٹی ٹی پی سے بات ہونی چاہیے، آصف علی زرداری کا بھی مؤقف تھا کہ ٹی ٹی پی سے بات ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ ٹی ٹی پی سے جو بھی بات ہو آئین کے مطابق ہو، ٹی ٹی پی سے متعلق بات چیت کو پارلیمنٹ میں بھی لایا جائے گا، کالعدم ٹی ٹی پی کو آئین و قانون کے نیچے آنا ہوگا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے گرفتار کارندوں پر کوئی بات نہیں ہوگی، اے پی ایس میں ملوث لوگوں کو معاف کرنے سے معاشرہ متاثر ہوگا۔

دفتر خارجہ میں مینا بازار کا انعقاد، خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے سرگرم ہیں،وزیر خارجہ
- 10 hours ago

غزہ پر اسرائیلی حملے امن معاہدے کی خلاف ورزی ، پاکستان کاعالمی برادری نوٹس لینے کا مطالبہ
- 13 hours ago

سپیشل برانچ کو علیحدہ یونٹ بنانے کی منظوری ، وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کرینگے ، وزیر اعلی کے پی
- 10 hours ago

الیکشن میں دھاندلی کا الزام: وفاقی آئینی عدالت نےپی ٹی آئی کی درخواست سماعت کےلیے مقرر کردی
- 13 hours ago

ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے تباہی مچا دی، سے ہلاکتوں کی تعداد 90 تک پہنچ گئی
- 13 hours ago

صارفین کیلئے اچھی خبر:چیٹ جی پی ٹی نے گروپ چیٹس کا فیچر دنیا بھر میں متعارف کروا دیا
- 13 hours ago

سہ ملکی سیریز : پاکستان کا زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 10 hours ago

سرحدی کشیدگی:طور خم بارڈر کی بندش سے افغانستان کوایک ماہ میں 45 ملین ڈالر کا نقصان
- 16 hours ago

شہروں میں صفائی کی غیرتسلی بخش صورتحال ،وزیر اعلی پنجاب کی ٹھیکیداروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت
- 16 hours ago

لاہور: جماعت اسلامی کے اجتماع میں عطیات کی اپیل پر چند منٹ میں کروڑوں روپے جمع
- 9 hours ago
طالبان حکومت دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان اوریورپی یونین کا مطالبہ
- 12 hours ago
ٹرائی نیشن سیریز: پاکستان نے زمبابوے کو 69 رنز سے شکست دے دی
- 7 hours ago










