پاکستان
وزیراعظم آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر گوادر پہنچیں گے، جہاں وہ اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق گوادر کی ترقی و خوشحالی پر خصوصی توجہ کے ویژن کے تحت وزیرِ اعظم شہباز شریف آج گوادر کا ایک روزہ دورہ کررہے ہیں۔
وزیر اعظم کا ایک ماہ کی قلیل مدت کے دوران گوادر کا یہ دوسرا دوسرا دورہ ہے ، وزیراعظم شہباز شریف ماہی گیروں سے بھی ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کو گوادر میں ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر بریفنگ دی جائے گی ۔
وزیرِ اعظم انڈس اسپتال اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مابین عالمی معیار کے اسپتال کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط کی سرپرستی بھی کریں گے.
وزیرِ اعظم اس موقع پر خطاب بھی کریں گے ، علاوہ ازیں وزیرِ اعظم کو گوادر میں جاری ترقیاتی منصوبوں بشمول گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ، پاور پراجیکٹس، انفراسٹرکچر پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
کھیل
اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر
لاہور: اجمل خان لودھی قومی ہاکی ٹیم کے نئے مینجر مقرر کر دیے گئے ۔

جی این این کے مطابق اجمل خان لودھی ، خواجہ جنید کی جگہ ٹیم مینجر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے ۔
سابق انٹرنیشنل کھلاڑی اجمل خان بطور کوچ ٹیم مینجمنٹ کا حصہ ہیں، پاکستان ہاکی فیڈریشن کے خط پر پی او اے نے کامن ویلیتھ گیمز منتظمین کو بھی آگاہ کردیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
پاکستان
تحریک انصاف کا آج اسلام آباد میں پاورشو ، تیاریاں مکمل
اسلام آباد: تحریک انصاف آج اسلام آباد میں پاور شو کرے گی ، پریڈ گرائونڈ میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ۔

جی این این کے مطابق ملک میں سیاسی عدمِ استحکام، بد ترین لوڈ شیڈنگ اور تیل کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاجی جلسہ آج پریڈ گراؤنڈ میں منعقد کیا جارہا ہے۔
عمران خان انتظامات کا جائزہ لینے رات گئے جلسہ گاہ پہنچے ، جہاں کارکنوں نے پرجوش استقبال کیا ۔ تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر کہتے ہیں عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے راولپنڈی سے پریڈ گراؤنڈ تک ریلی کی قیادت کا اعلان کیا ہے جس کا باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ شیڈول کے مطابق چیئرمین عمران خان کا خطاب پریڈ گراؤنڈ سے براہ راست دوسری شہروں میں بڑی اسکرین پر 2 رات سات بجے دکھایا جائے گا۔
اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ حقیقی آزادی ایک خودمختار پاکستان کی جدوجہد ہے۔
I request all Pakistanis living in Pakistan and across the world to donate & support PTI's fight for Haqiqi Azadi. This is a struggle for a sovereign Pakistan - please play your part in this Jehad.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 2, 2022
@PTIKhurshidAlam is chairman of the PTI fundraising committee. pic.twitter.com/CBmNKOtFLJ
خیال رہے کہ اسلام آباد میں پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام ویبینار سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اس وقت یہ بحث جاری ہے کہ اس ملک کے ساتھ ہوا کیا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا کہ ہماری حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے کی اہل نہیں مگر اب دو مہینے میں اتنی مہنگائی ہو گئی ہے جتنی ہمارے ساڑھے تین سال میں نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ جو قیمت اس وقت قوم مہنگائی اور لوڈشیڈنگ کی صورت میں ادا کر رہی ہے اسکا ذمہ دار کون ہے؟ سب کو خوف ہے کہ ہماری معیشت سری لنکا کے حالات کی طرف جارہی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوا تو سب سے بڑا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کیلئے ہوگا، ملٹری سیکیورٹی ایک طرف ہے، معاشی سیکیورٹی اتنی ہی اہم ہے۔
سابق وزیراعظم نے گزشتہ روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ آج مہنگائی کے خلاف پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل ہوں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پریڈ گراؤنڈ میں ایک تاریخی اجتماع ہوگا۔
تجارت
پیٹرولیم ڈیلرز کی 18 جولائی سے ہڑتال کی دھمکی
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔

اسلام آباد: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 18 جولائی سے ملک بھر میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
چیئرمین پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن عبدالسمیع خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک مطالبات نہیں مانتے پمپس نہیں کھلیں گے اور حکومتی نمائندوں کو کچھ پتہ ہے نہ ہی کچھ سننا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ہمیں فائدہ نہیں نقصان ہو رہا ہے اور سب سے زیادہ موٹر سائیکل والے پریشان ہیں۔ سابق حکومت نے جون تک 4 فیصد منافع بڑھانے کا وعدہ کیا تھا لیکن منافع نہیں بڑھایا گیا۔
عبدالسمیع خان نے مطالبہ کیا کہ ہم سے کیا گیا وعدہ پورا کیا جائے۔ وزارت پیٹرولیم کو کہا ہے کہ اگر ایک ہفتے میں منافع نہ بڑھایا گیا تو سخت فیصلہ کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری انویسٹمنٹ بڑھ گئی ہے اور بینک سود 13 فیصد ہوچکا ہے۔ ہم پر ڈیلرز کا بہت پریشر ہے اور اب کوئی فیصلہ بہت ضروری ہے۔
-
پاکستان 2 دن پہلے
عمران خان کو نکالنے کی غلطی کا احساس ہو گیا ہے:شیخ رشید
-
پاکستان 2 دن پہلے
ذی الحج کا چاند نظر نہیں آ یا، رویت ہلال کمیٹی لاہور
-
پاکستان 18 گھنٹے پہلے
لاہورہائی کورٹ نے 5 مخصوص نشستوں سے متعلق تحریری فیصلہ جاری کر دیا
-
دنیا 16 گھنٹے پہلے
بھارتی پنجاب میں حکومت کا 300 یونٹ تک بجلی مفت دینے کا اعلان
-
تجارت ایک دن پہلے
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مزید اضافے کی سفارش
-
پاکستان 21 گھنٹے پہلے
ضمنی انتخابات کی مشینری حمزہ کے ماتحت نہیں ہو گی:فواد چودھری
-
دنیا 2 دن پہلے
عیدالاضحیٰ 2022: متحدہ عرب امارات نے پبلک سیکٹر کے لیے 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کردیا
-
پاکستان 23 گھنٹے پہلے
وزیراعلیٰ پنجاب کاانتخاب،سپریم کورٹ نے 2آپشنز دے دیے