Advertisement

دعا زہرہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

کراچی : سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے دعا زہرہ  کی بازیابی اور شیلٹر ہوم بھیجنے کی درخواست پر سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 24 2022، 5:01 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
دعا زہرہ کیس کا تحریری فیصلہ جاری

تفصیلات کے مطابق عدالت نے گزشتہ روز درخواست گزار کی جانب سے درخواست واپس لینے پر خارج کردی تھی ۔

عدالت نے  اپنے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ درخواست گزار کو حق ہے کہ قانون کے مطابق دعا زہرہ کی عمر سے متعلق رپورٹ چیلنج کرے۔

دعا زہرہ کے والد مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر کا درخواست واپس لینے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ عدالت نے فیصلے میں ہمیں کہا ہے کہ آپ عمر کے تعین کی رپورٹ کو چیلنج کر سکتے ہیں ۔ ان کاکہنا تھا کہ ہم عمر کے تعین کے حوالے سے میڈیکل بورڈ کی درخواست دیں گے۔

وکیل جبران ناصر کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت درخواست منظور نہیں کرتے تو سندھ ہائیکورٹ جائیں گے ، ہمیں امید ہے کہ میڈیکل بورڈ کا فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ۔ مہدی کاظمی کے وکیل جبران ناصر نے بتایا کہ دعا زہرہ سے ایک جھوٹ بلوایا گیا تھا۔

خیال رہےکہ 8 جون کو سندھ ہائی کورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنےکی اجازت دی تھی۔ 

تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہےکہ دعا زہرہ  اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جاناچاہے یارہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔

دعا زہرہ کے والد نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی۔

 

 

 

 

 

Advertisement