Advertisement
پاکستان

سابق وزیر اعلی خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 24th 2022, 6:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق وزیر اعلی خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

سابق وزیر اعلی عثمان بزدار نے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں ملنے پر دوبارہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔

عثمان بزدار نے ایڈوکیٹ اظہر صدیق کے زریعے متفرق درخواست دائر کر دی، متفرق درخواست میں پنجاب حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے سیکورٹی کے لیے خراب اور کھٹارہ گاڑیاں فراہم کی ہیں، حکومت قانون کے مطابق سیکورٹی اور ملازمین بھی فراہم نہیں کر رہی۔

درخواست میں استدعا کی ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سیکیورٹی اور ملازمین فراہم کرنے کا حکم دے، عدالت پنجاب حکومت کو ٹھیک گاڑیاں دینے کے لیے احکامات دے۔

Advertisement