جی این این سوشل

تفریح

معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے

معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری 83 سال کی عمر میں فرانس میں انتقال کرگئے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

معروف پاکستانی مصور مسعود کوہاری انتقال کرگئے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والے آرٹسٹ مسعود کوہاری کے اہل خانہ نے بروز بدھ  ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔ 

مسعود کوہاری 1969 سے فرانس میں مقیم تھے ، انہوں نے 25 برس کی عمر سے مصوری کا آغاز کیا، ابتدا میں وہ آئل پینٹنگ کیا کرتے تھے بعد ازاں انہوں نے سیرامک سے بھی فن پارے تیار کیے۔ 

وہ پاکستان کی تاریخ  میں سیرامک پر کام  کرنے والے پہلے مصور تھے ، انہیں 50 کی دہائی میں شہرت حاصل ہوئی ۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ اور تین بچے  چھوڑے ہیں ۔

دنیا

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے ،عالمی عدالت انصاف کا حکم

اقوام متحدہ: بین الاقوامی عدالت انصاف (آئی سی جے) نے غزہ میں خوراک کی ترسیل کو نہ روکنے کے اسرائیلی دعوے کی واضح اور قانونی طور پر مذمت کرتے ہوئے اسرائیل کو حکم دیا ہے کہ وہ غزہ میں خوراک کی امداد کی بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دے اور ایک ماہ کے اندر تمام اقدامات کی رپورٹ آئی سی جے کو پیش کرے۔

دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی عدالت انصاف نے نیا حکم جنوبی افریقہ کی طرف سے کی گئی حالیہ درخواست کے جواب میں جاری کیا، جس نے دسمبر میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ پیش کیا تھا۔ عدالت کے ججوں کے ایک پینل نے یہ فیصلہ جنوری میں ایک ہنگامی اقدام کے بعد جاری کیا تھا جس میں اسرائیل کو ہنگامی امداد کی فراہمی کا پابند کیا گیا تھا ۔ججوں نے کہا کہ غزہ میں فلسطینیوں کو بدترین حالات کا سامنا ہے اور قحط اور بھوک پھیل رہی ہے۔

ججوں نے کہاکہ عدالت نے مشاہدہ کیا ہے کہ غزہ میں فلسطینی شہری قحط کے دھانے پر پہنچ گئے ہیں۔ عدالت نے اپنے قانونی طور پر پابند حکم میں اسرائیل سے کہا کہ وہ بغیر کسی تاخیر کے اقوام متحدہ کے ساتھ مکمل تعاون کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور موثر اقدامات اٹھائے جس میں فوری طور پر درکار بنیادی خدمات اور انسانی امداد کے لیے تمام متعلقہ افراد کی جانب سے بڑے پیمانے پر خوراک، پانی، ایندھن اور طبی سامان کی بلا روک ٹوک فراہمی شامل ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے "نواز شریف کسان کارڈ " کی منظوری

کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، مریم نواز

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے "نواز شریف کسان کارڈ " کی منظوری

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے "نوازشریف کسان کارڈ" کی منظوری دے دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت زرعی اصلاحات کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنجاب سیڈ کارپوریشن اور پنجاب ایگری ریسرچ بورڈ کی تشکیل نو اور زرعی زمین کا رہائشی مقاصد کے طور پر استعمال روکنے کیلئے قانون لانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ کسان کارڈ کے ذریعے 5 لاکھ چھوٹے کاشتکاروں کو آسان شرائط پر ایک سال میں 150 ارب روپے کا قرضہ دیا جائے گا، بہترین بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات کی خریداری کیلئے کاشتکاروں کو 30 ہزار روپے فی ایکڑ زرعی قرض دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کسان کارڈ کے ذریعے مختلف اقسام کی سبسڈی بھی دی جائے گی، پنجاب بھر میں نجی شعبے کے اشتراک سے ماڈل ایگریکلچر سنٹرز بنائے جائیں گے، ماڈل ایگریکلچر سنٹرز پرجدید زرعی مشینری، ٹریننگ، پیسٹی سائیڈ بیج اور نمائشی پلاٹ بنائے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کو ہر فصل کی پیداوار اور ڈیمانڈ کا مکمل ڈیٹا مرتب کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں کاٹن، گندم اور چاول کی فصل پر ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کیلئے سٹیٹ آف دی آرٹ سنٹر آف ایکسیلنس بنانے کی منظوری بھی دی گئی۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ شادمان حملہ کیس میں دونوں رہنماؤں کی درخواست ضمانت منظور کی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کا نام 9 مئی کے مقدمات میں شامل، پولیس گرفتاری کے لیے لاہور پہنچ گئی۔

پولیس کی جانب سے صنم جاوید خان اور عالیہ حمزہ کی میانوالی میں درج مقدمہ میں گرفتاری ڈال دی گئی۔ جیل حکام پی ٹی آئی رہنما کو انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں پیش کریں گے۔

میانوالی پولیس صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرے گی۔ میانوالی کے تھانہ سٹی میں 9 مئی کو توڑ پھوڑ کے دو مقدمات 348/23 اور 349/23 درج تھے۔ پی ٹی آئی رہنما کا نام پہلے سے درج مقدمات میں بطور ملزمہ شامل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی صدر کی زیر قیادت ٹیم لاہور پہنچی ہے۔

خیال رہے کہ رواں ہفتے ہی سینیٹ انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن پنجاب کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے تھے۔ گزشتہ دنوں انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید کی درخواست ضمانت منظور کی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll