Advertisement
پاکستان

سعودی عرب کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے بڑا اعزاز

جدہ: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر جون 26 2022، 5:56 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سعودی عرب  کا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے لیے بڑا  اعزاز

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی عرب کا دورہ کیا جس میں ولی عہد محمد بن سلمان نے انہیں مملکت کے بانی کے نام سے منسوب کنگ عبدالعزیز میڈل سے نوازا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے شاہ سلمان کے حکم کی تعمیل میں سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات کو مضبوط اور ترقی دینے میں جنرل باجوہ کی نمایاں کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں کنگ عبدالعزیز میڈل آف ایکسیلنٹ کلاس سے نوازا۔

ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جدہ میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات اور عسکری شعبوں میں تعاون کے فروغ کا جائزہ اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، مملکت کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض الرویلی بھی موجود تھے۔

Advertisement