منڈی بہاؤالدین:مشیرامور کشمیروگلگت بلتستان قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ ختم ہونےسےتیل،گیس کی قیمتیں کم ہونےکاامکان ہے۔


میڈیا سے گفتگو میں رہنما پیپلز پارٹی قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل آخری مراحل میں ہے، امید ہے ڈیل جلد طے پا جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس صرف 2 آپشن تھے کہ آئی ایم ایف کے پاس جائیں یا نہ جائیں، ہم نے بہت برے فیصلےسے بچنے کےلیے نسبتاً کم برا فیصلہ کیا، آئی ایم ایف کے پاس نہ جانےکی صورت میں ملک ڈیفالٹ ہو جانے کا خدشہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتیں بڑھنے سے ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہوا، روس یوکرین جنگ ختم ہونے سے تیل، گیس کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ہے۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ عمران خان کو قانون کے دائرے میں رہ کر جلسے جلوس، ریلیاں کرنے کا مکمل حق ہے،اگر عمران خان پبلک آرڈر ڈسٹرب کریں گے تو قانون اپنا راستہ لے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت پاکستان کی سب سے وسیع البنیاد حکومت ہے، عمران خان پارلیمنٹ میں آ کر قانون سازی آگے بڑھنے کے مشاورتی عمل کا حصہ بنیں۔
وزیراعظم کا مذاکرات اورسفارت کاری کے ذریعے تنازعات کے پرامن حل پرزور
- 2 دن قبل

فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل

بلوچیستان: بارکھان اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے
- 15 گھنٹے قبل
جاپان،شمال مشرقی خطے میں چھ اعشاریہ سات شدت کا زلزلہ
- 2 دن قبل

باکو سنیما بریز فلم فیسٹیول میں تین پاکستانی فلموں کی نمائش
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی
- 19 گھنٹے قبل
پاک فوج کی توجہ اندرونی وبیرونی مسائل سے نمٹنے پرمرکوز ہے،فیلڈمارشل
- 20 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرد اورابرآلودرہے گا
- 2 دن قبل
انڈر 19 ایشیا کپ: گروپ اے کے میچ میں پاکستان کی ملائیشیا کو 297 رنز سے شکست
- 2 دن قبل
لاہور رنگ روڈ پیدل عبور کرنے والے شہری پر مقدمہ درج، گرفتار
- 2 دن قبل

ریاست مخالف عناصر کو احتساب کا سامنا کرنا پڑے گا،خواجہ آصف
- 15 گھنٹے قبل
پاکستان کےمشہور اسٹنٹ مین سلطان گولڈن نے دو نئے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیے
- 16 گھنٹے قبل



