جی این این سوشل

پاکستان

ملک میں کورونا  سے مزید2 اموات ، 382 کیسز رپورٹ 

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے دو مریض جاں بحق ہوئے۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ملک میں کورونا  سے مزید2 اموات ، 382 کیسز رپورٹ 
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملک میں کورونا کیسز اور اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا ، قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)  کی جانب سے جاری کردہ ٹویٹ میں شیئر کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 ہزار 412 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 382 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں میں کیے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 2.85 فیصد رہی ہے۔  کورونا کے 87 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

 

  واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

تجارت

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کمی کے ساتھ39600 2 روپے ہو گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی ۔

مقامی مارکیٹوں میں نئی قیمت کے مطابق سونا فی تولہ 1400 روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 39 ہزار 6 سو روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 12 سو روپے کمی کے ساتھ 2 لاکھ 5 ہزار4 سو 18 روپے ہو گئی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی کمی نہیں آئی، چاندی کی قیمت فی تولہ 2 ہزار 6سو 20 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 11ڈالر کم ہو گئی، جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 2297ڈالر ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونا کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 41 ہزار روپے ہوگئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت نے اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا کابینہ سےالگ کرنے پر وضاحت

ایک ہی گھر میں 2 سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت نے اپنے بھائی کو خیبر پختونخوا کابینہ سےالگ کرنے  پر وضاحت

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے اپنے بھائی معاون خصوصی خالد لطیف کو خیبرپختونخوا کابینہ سے الگ کرنے پر وضاحت پیش کردی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیرافضل مروت نے کے پی کابینہ سے اپنے بھائی کی چھٹی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ خالد لطیف کو فارغ نہیں کیا گیا بلکہ خود استعفی دیا۔

انہوں نے کہا کہ 30 اپریل کو چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے عہدے کے لیے عمران خان کی جانب سے میری نامزدگی کے بعد، ایک ہی گھر میں دو سرکاری عہدوں پر فائز ہونا جائز نہیں تھا۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مشاورت کے ساتھ، میرے بھائی خالد لطیف نے 30 اپریل کو وزیراعلیٰ کے پی کو اپنا استعفیٰ پیش کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll