جی این این سوشل

پاکستان

زبان مختلف ثقافتوں کو متحد کرنے کا ایک موثرذریعہ ہے : مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زبان مختلف ثقافتوں کو متحد کرنے کا ایک موثر ذریعہ ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

زبان مختلف ثقافتوں کو متحد کرنے کا ایک موثرذریعہ ہے : مریم اورنگزیب
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں لینگوئج ڈاکیومنٹیشن کے موضوع پر چار روزہ بین الاقوامی تربیتی ورکشاپ  میں شرکت کی ،  وزیر اطلاعات نے زبانوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور انہیں ترقی دینے کیلئے اقدامات کرنے پر  یونیورسٹی کو سراہا۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان میں بولی جانے والی 80 زبانوں میں سے 26 کو اپنی بقاء کا خطرہ لاحق ہے۔

مریم اورنگزیب  نے کہا کہ اس ورکشاپ سے ایک نیا باب کھلے گا جس سے زبان اور ثقافت کے درمیان رابطے کو نمایاں کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت ملک میں زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے LINGAISTIC مینجمنٹ کا نظام قائم کرنے میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی معاونت کرے گی۔

وزیر اطلاعات نے اعلان کیا کہ ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن زبان کی اہمیت کو فروغ دینے کیلئے پروگرام نشر کریں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  اطلاعات و نشریات کی وزارت اس مقصد کیلئے ڈیجیٹل سمیت اپنے تمام پلیٹ فارمز فراہم کرنے کو تیار ہے۔

پاکستان

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی تعاون کی یقین دہانی

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی بینک کی پاکستان سے معاشی  تعاون کی یقین دہانی

عالمی بنک نے معاشی تبدیلی کے سفر میں پاکستان کے ساتھ تعاون پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کا مقصد پائیدار ترقی کو فروغ دینا ہے۔

جنوبی ایشیاء کیلئے عالمی بنک کے علاقائی نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا کہ پاکستان میں ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں انہوں  نے آج(بدھ) اسلام آباد میں ایک وفد کے ہمراہ وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ، انہوں نے وفد کو حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے حوالے سے بریفنگ دی جن میں ٹیکس کے پورے نظام کو ڈیجیٹائزکرنا، بجلی کے شعبے میں اصلاحات، زرعی شعبے میں فی ایکٹر پیداوار بڑھانا اور بچوں میں جسمانی کمزوری کے مسئلے کو حل کرنا شامل ہے۔

فریقین نے ملکی شراکت داری کے نئے تیز تر لائحہ عمل پرکام کرنے پر اتفاق کیا تاکہ اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکے ، وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے شہبازشریف نے پاکستان کی ترقی میں عالمی بنک کے کردار کوسراہا۔

فریقین نے طویل المدتی مرکوز شراکت داری کے حوالے سے روابط برقرار رکھنے پر اتفاق کیا جس میں پیشرفت کے تعین اور مطلوبہ نتائج کا حصول یقینی بنانے کیلئے سالانہ جائزہ طریقہ کار شامل ہے۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

صدر مملکت کوئٹہ کے تین روزہ دورے کے بعد اسلام آباد روانہ

اسلام آباد : صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کرکے اسلام آباد واپس روانہ ہوگئے ہیں جب کہ صدر مملکت کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندو خیل اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی نے الوداع کیا۔

صدر مملکت کو دورے کے دوران بلوچستان میں امن و امان کی صورت حال اور صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

صدر مملکت نے دورے میں بلوچستان کی ترقی و خوشحالی اور عوامی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll