Advertisement
علاقائی

بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا

کراچی: وزیر خارجہ اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں پیپلزبس سروس کا افتتا ح کردیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 27th 2022, 8:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بلاول بھٹو زرداری نے پیپلزبس سروس کا افتتاح کردیا

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اوروزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن بھی بلاول بھٹوکے ہمراہ تھے ،  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پیپلز بس سروس پر بلاول بھٹو کو بریفنگ دی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے پہلے مرحلے میں کراچی کے 7 روٹ پر 230 بسیں چلائی جائیں گی ، جن میں سے 10 بسیں لاڑکانہ کے ایک روٹ پر چلائی جارہی ہیں۔

 پہلے مرحلے میں بس سروس ملیر ماڈل کالونی سے ٹاور کے لیے شروع کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیپلز بس سروس چلنا شروع ہو گئی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز بس سروس کا کرایہ 25 روپے سے 50 روپے تک ہو گا، فی الحال بس سروس ماڈل کالونی سے ٹاور تک چلے گی۔

 

 

 

Advertisement
Advertisement