جی این این سوشل

پاکستان

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان

کراچی:اہم حکومتی اتحادی جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) نے سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلانےکا اعلان کردیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

مولانا فضل الرحمان کی جماعت کا  سندھ حکومت کیخلاف تحریک کا اعلان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق جمیعت علماء اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل  راشد محمود سومرو نے سندھ کے مرحلے میں 14 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخاب میں پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخاب میں ہمارے کارکنان پر گولیاں چلائی گئیں، ایف آئی آرز بھی کاٹی گئیں، بلدیاتی انتخاب میں دھاندلی نتائج مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے پارٹی قیادت سے زرداری بھگاؤ، سندھ بچاؤ تحریک شروع کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان پر تشدد اور دہشت گردی کے مقدمات کے بعد وفاق میں اتحاد پر غور کریں گے۔

تجارت

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان ایس آئی ایف سی کے تحت برازیل سے اعلیٰ نسل کے مویشی درآمدکرے گا

پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے سرسبز پاکستان اقدام کے تحت اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی درآمد کے لئے برازیل کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

اس اقدام کے تحت قائم ہونیوالی کمپنی FONGROWنے معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، معاہدے کے تحت پاکستان برازیل سے مویشیوں کی نو نسلیں درآمد کرے گا۔

برازیل کے سفیرOlyntho Vieira نے ایک انٹرویومیں کہا کہ پاکستان اور برازیل کے درمیان باہمی تجارت کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔
 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتساب عدالت نے بی آر ٹی پشاور میں پلاٹس سیل کرنے کا حکم جاری کردیا

پشاور: احتساب عدالت نے پشاور بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) اسکینڈل میں ملوث ٹھیکیداروں کے دو رہائشی پلاٹ سیل کرنے اور 75 بینک اکاؤنٹس ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق جج محمد یونس نے خیبرپختونخوا کے ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (نیب) کے احکامات کی توثیق کرتے ہوئے احکامات جاری کیے۔ ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل محمد علی اور پراسیکیوٹر مانک شاہ عدالت میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ نیب بی آر ٹی اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے اور اس تناظر میں ٹھیکیداروں کے 75 بینک اکاؤنٹس اور دو رہائشی پلاٹس منجمد کر دیے گئے ہیں۔ اس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

وکیل نے کہا کہ ٹھیکیدار بین الاقوامی ثالثی میں گئے ہیں۔ اس حصے سمیت، ان اکاؤنٹس کو منجمد کرنا غیر قانونی ہے کیونکہ ڈائریکٹر جنرل کا کوئی دائرہ اختیار نہیں ہے اور اس منصوبے کے تیسرے غیر ملکی کنٹریکٹر کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ بینکوں کو منجمد کرنا قانون کے مطابق ہے اور نیب اکاؤنٹس ضبط کر سکتا ہے۔

تاہم عدالت نے نیب کی جانب سے پلاٹ اور اکاؤنٹس ضبط کرنے کے حکم کی توثیق کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے وکلا کو ہدایت کی کہ اگر وہ اس کے خلاف درخواست دائر کرنا چاہتے ہیں تو اس سے متعلق اعتراضات دائر کر سکتے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ٹریکٹروں کی پیداوارمیں 8 ماہ کے دوران 68 فیصد اضافہ

اسلام آباد: ملک میں ٹریکٹروں کی پیداوارمیں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 68 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

آل پاکستان آٹومینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 31915 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 68.61 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں زرعی ٹریکٹروں کے 18928 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔

فروری میں ٹریکٹروں کے 3366یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی جوگزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں ایک فیصدزیادہ ہے، گزشتہ سال فروری میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3330 یونٹس کی پیداوار ریکارڈکی گئی تھی۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملک میں ملت کے 20666 یونٹس ٹریکٹروں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 81 فیصدزیادہ ہے،

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll