لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 جولائی تک توسیع
لاہور : ا نسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں میں 19 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔


تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگری عدالت 25 مئی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے، پولیس پر تشدد کرنے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما جمشید اقبال چیمہ، حماد اظہر، ڈاکٹر یاسمین راشد، شفقت محمود عدالت پیش ہوئے۔
تحریک انصاف رہنما اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، زبیر نیازی، ندیم عباس بارا، طارق اقبال، عدیل، زمان خان، افضال عظیم، حسان نیازی، مراد راس اور یاسر گیلانی بھی عدالت پیش ہوئے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے ضمانتوں پر سماعت کی اور عبوری ضمانتوں میں 19 جولائی تک توسیع کا حکم دے دیا۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو متعلقہ تھانوں میں شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔
انسداد دہشتگری عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پری پول رگنگ کی جارہی ہے ، ہم پارلیمنٹرین ہیں، اوچھےہتھکنڈوں میں الجھایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن مہم میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے مقدمے میں لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی کے 18رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کی ہے۔

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 10 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 11 گھنٹے قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 5 گھنٹے قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 دن قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- ایک دن قبل





