جی این این سوشل

پاکستان

اسحاق ڈار نے وطن واپسی کی خبروں کی تصدیق کردی

لندن:برطانیہ میں مقیم سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پاکستان واپسی کی خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہصحت کو درپیش چند مسائل کا علاج اگلے روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اسحاق ڈار نے وطن واپسی کی خبروں کی تصدیق کردی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھیں جن کی اسحاق ڈار نے خود تصدیق کردی ہے۔

سابق وزیر خزانہ نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ماہ پاکستان واپسی کا ارادہ تقریباً کنفرم ہے، اگلے ماہ پاکستان واپسی کی تیاری کر رہا ہوں اور وہاں پہنچ کر سینیٹر کا حلف اٹھاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ  ڈاکٹرز  اگلے چند روز میں علاج کے مکمل ہونے کے بارے میں پُرامید ہیں، صحت کو درپیش کچھ مسائل کا علاج اگلے 10 سے 12 روز میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے وزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالنے سے متعلق فیصلہ پارٹی اور قیادت کرے گی، میرے خلاف پاکستان میں دائر کیس ایک جعلی مقدمہ ہے۔

جرم

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور: پولیس کا اہلکاروں و افسران کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم کی شناخت عثمان نام سے ہوئی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو لاہور میں کماہاں انٹرچینج کے قریب سےپکڑا گیا۔ ملزم سے ٹارگٹ کلنگ میں استعمال شدہ اسلحہ ، موٹر سائیکل اور واردات میں پہنے گئے کپڑے بھی برآمد کر لئے گئے۔

انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرعثمان ٹی ٹی پی سے منسلک اور کالعدم تنظیم خراسانی گروپ کا کارندہ ہے۔ دوسرے روپوش حملہ آور کی تلاش کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں حملہ آور کو افغانستان سے لیڈ مل رہی تھی۔ خراسانی گروپ نے زیر حراست ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلئے پولیس کو ٹارگٹ کیا۔

حملہ آور ملزم نے گزشتہ روز ٹکسالی میں کانسٹیبل غلام رسول کو فائرنگ سے شہید کیا جبکہ ایک راہ گیر اکبر علی زخمی ہوا۔

ملزم کی فائرنگ سے اب تک سب انسپکٹر سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں۔ ملزم کی پولیس اہلکار کا پیچھا کرنے کی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔ ملزم ٹارگٹ کلنگ کے دوران ماسک ، دستانے اور ہیلمٹ کا استعمال کرتا ہے۔

محکمہ پولیس نے احتیاطی تدابیر کے طور پر نئے ایس او پیز بھی جاری کئےاور اہلکاروں کو اکیلے وردی میں سفر کرنے سے روک دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز شہید کانسٹیبل غلام رسول کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور ، آئی جی پنجاب سمیت دیگر افسران نے خصوصی شرکت کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

‏پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر

پاکستان تحریک انصاف (‏پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں نہ ملنے کا مقدمہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر ہوگیا، سنی اتحاد کونسل کی اپیل پر 8 مئی کو تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے لیے تین رکنی بینچ تشکیل دیا، جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سماعت کرے گا۔

جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس اطہر من اللہ بینچ میں شامل ہیں۔

اس حوالے سے رجسٹرار آفس نے سنی اتحاد کونسل اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا فیصلہ دیا تھا، جب کہ پشاورہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔

سنی اتحاد کونسل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف جب کہ اسپیکر کے پی نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیلیں دائر کیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹیکنالوجی

ملکی تاریخ کا سنہرہ باب، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 27  منٹ پر خلا میں بھیجا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملکی تاریخ کا سنہرہ باب، پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر روانہ ہوگیا۔

پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن 2 بج کر 27  منٹ پر خلا میں بھیجا گیا، چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن’آئی کیوب قمر‘چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے روانہ ہوا۔

انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کے رکن کور کمیٹی ڈاکٹرخرم خورشید نے کہا کہ پاکستان کا سیٹلائٹ مشن 3 سے 6 ماہ تک چاند کے اطراف چکر لگائے گا، سیٹلائٹ کی مدد سے چاند کی سطح کی مختلف تصاویر لی جائیں گی۔

 پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے آج 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جائے گا۔

اس سیٹلائٹ کو آئی ایس ٹی نے چین کی شنگھائی یونیورسٹی اور پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیارکیا ہے۔چاند کی سطح کی تصویر بنانے کے لیے اس میں دو آپٹیکل کیمرے ہیں۔

پاکستان میں خلابازوں کو تربیت دینے اور خلا میں مشن شروع کرنے کیلئے 2019 میں چین کے ساتھ خلائی تحقیق کے معاہدے کیے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll