جی این این سوشل

پاکستان

چیف الیکشن کمشنر اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر ایم کیو ایم رہنماؤں نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات اور دیگر معاملات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

چیف الیکشن کمشنر اور ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ملاقات میں ایم کیو ایم کے وفد نے چیف الیکشن کمشنر کو بریفنگ کے دوران بتایا کہ سندھ حکومت کا بنایا گیا بلدیاتی قانون سپریم کورٹ کے احکامات کے خلاف ہے۔

ایم کیو ایم وفد نے شکوہ کیا کہ شہری علاقوں کی حلقہ بندیاں ایک اصول کے تحت نہیں کی گئیں۔

پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حلقہ بندیاں ناانصافی پر مبنی ہیں، اس سے ایم کیو ایم کو نقصان ہو رہا ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کو ووٹر لسٹوں کے مسائل سے بھی آگاہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر 12 اگست کو نئی ووٹر لسٹیں مکمل ہوں گی تو اس سے پہلے بلدیاتی انتخابات کیسے ہوسکتے ہیں؟

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی اپیل دائر کردی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم نے مزید کہا کہ ایک سے دو روز میں ایک پٹیشن الیکشن کمیشن میں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفریح

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار قرار

راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپوربھارت کے بہترین اداکار ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف بھارتی اداکار رنبیر کپور بہترین اداکار قرار

جنوبی بھارت کے اداکار فہد فاصل نے اداکار رنبیر کپور کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔ 
اپنے تازہ انٹرویو کے دوران فہد کا کہنا تھا کہ میرے پاس چھپانے کو کچھ نہیں، مجھے ایماندار ہونا ہے، میں یہاں صرف اپنا کام کرتا ہوں۔ کسی چیز کےلیے بدتہذیبی نہیں ہے۔  میرا نہیں خیال کہ لوگ مجھ سے فلم پشپا کےلیے کسی جادو کی امید لگاتے ہیں۔ یہ (پشپا) خالصتاً شراکت داری ہے۔ لہٰذا یہاں میرا کام ہے جو واضح ہے۔  
فہد فاصل کا کہنا تھا کہ مجھے لوگوں کی امیدیں پریشان نہیں کرتیں، کیونکہ میں اور میرے کئی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ وکی کوشل اس دہائی کی بہترین دریافت ہیں، راجکمار راؤ بھارت میں پیدا ہونے والے عمدہ اداکاروں میں سے ہیں جبکہ رنبیر کپوربھارت کے بہترین اداکار ہیں۔ لہٰذا میں نہیں جانتا کہ وہ (مداح) مجھ میں کیا دیکھتے ہیں۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

چکن کی قیمتوں میں کمی واقع

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران چکن کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی جو کہ 227 روپے فی کلو گرام تھی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چکن کی قیمتوں میں کمی واقع

لاہور: پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو لاہور میں چکن کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔

 ابتدائی طور پر بڑھتے ہوئے قیمتیں اب گر گئیں، مرغی کا گوشت 78 روپے فی کلو کمی کے بعد 470 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔


گزشتہ تین ہفتوں کے دوران چکن کی قیمت میں نمایاں کمی ہوئی تھی جو کہ 227 روپے فی کلو گرام تھی۔

اس کے علاوہ چوزے کی قیمت 220 روپے سے کم ہو کر 100 روپے رہ گئی ، اس سے قبل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چکن مارکیٹ میں صارفین کا استحصال کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش میں پولٹری فارمرز اور تاجروں کے خلاف سخت اقدامات شروع کیے گئے۔ قیمتوں کے اچانک اتار چڑھاؤ کی تحقیقات کے لیے ان اسٹیک ہولڈرز سے اسٹاک ڈیٹا طلب کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل

رفح اور کیریم شالوم کے سرحدی راستے بند کیے جانے سے تباہ کن انسانی حالات مزید بگڑ رہے ہیں، انتونیو

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور حماس سے اپیل کی ہے کہ وہ سیاسی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے غزہ میں جنگ کو روک دیں۔

سیکرٹری جنرل کا کہنا ہے کہ رفح اور کیریم شالوم کے سرحدی راستے بند کیے جانے سے تباہ کن انسانی حالات مزید بگڑ رہے ہیں۔اسرائیل یہ دونوں راستے فوری طور پر کھولے اور سفارتی بات چیت میں تعمیری طور پر شرکت کرے۔

اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر (نیویارک) میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے حملوں میں1001 سے زیادہ اور غزہ پر اسرائیل کی عسکری کارروائیوں میں 34ہزار ہلاکتوں کے بعد مزید کتنی تباہی دیکھنا ہو گی؟

سرحدی گزرگاہیں بند ہونے سے غزہ میں امداد کی ترسیل بند ہو گئی ہے اور ذخیرہ شدہ امدادی سامان اور ایندھن تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے امدادی ادارے خبردار کر چکے ہیں کہ علاقے میں صرف ایک دن کی ضروریات کا سامان موجود ہے۔

انتونیو گوتریس نے اسرائیلی حکومت اور حماس کی قیادت میں معاہدے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینیوں اور اسرائیلی یرغمالیوں اور ان کے خاندانوں کے ناقابل بیان مصائب کا اب خاتمہ ہونا چاہیے۔ امن کے لیے ہفتوں سے جاری کڑی سفارت کاری کے بعد بھی جنگ بندی نہ ہونا، یرغمالیوں کی رہائی عمل میں نہ آنا اور رفح پر تباہ کن حملہ المناک ہو گا۔

سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ رفح میں بڑے پیمانے پر حملے کا نتیجہ انسانی تباہی کی صورت میں برآمد ہو گا۔ اس سے مزید بے شمار شہریوں کی اموات ہوں گی اور بے شمار خاندان ایک مرتبہ پھر نقل مکانی پر مجبور ہو جائیں گے جبکہ ان کے لیے غزہ میں کوئی بھی جگہ محفوط نہیں رہی۔علاوہ ازیں اس حملے سے غزہ میں قحط کے خطرے کو روکنے کی کوششوں کو بھی نقصان پہنچے گا۔

سیکرٹری جنرل نے خبردار کیا ہے کہ رفح پر حملے کے اثرات وہیں تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ مقبوضہ مغربی کنارہ اور پورا مشرق وسطیٰ بھی اس سے متاثر ہو گا۔ اسرائیل کے بہترین دوستوں نے بھی اس پر واضح کر دیا ہے کہ رفح پر حملہ تزویراتی غلطی ہو گا جس سے سیاسی اور انسانی تباہی جنم لے گی۔

انہوں نے اسرائیل پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک سے اپیل کی ہے کہ وہ مزید المیے کو روکنے کے لیے ہرممکن طریقہ بروئے کار لائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll