پارلیمنٹ کی ہاؤس کمیٹی کی بل کو منظوری دینے کے بعد اسے اس کو پہلی خواندگی کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا جسے 53-0 سے منظور کرلیا۔


چار سال میں پانچویں بار انتخابات، اسرائیلی پارلیمنٹ کی تحلیل سے متعلق قانون متفقہ طورپر منظورکر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں چار سال سے بھی کم عرصے میں پانچویں پارلیمانی انتخابات کے انعقاد کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی قیادت میں حکمران جماعت اورسابق وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت میں حزب اختلاف کے ارکان گذشتہ ہفتے سے اسرائیلی پارلیمان کی تحلیل کے بل پرمباحثہ کر رہے تھے۔
حکمران اتحاد کا کہنا تھا کہ وہ گذشتہ ہفتے وزیراعظم بینیٹ کے اعلان کے بعد اس قانون کی فوری منظوری چاہتا ہے کیونکہ اس کا ایک سال پرانا، نظریاتی طور پر منقسم آٹھ جماعتی اتحاد اب قابل عمل نہیں رہا ہے۔
تاہم نیتن یاہو اور ان کے اتحادی موجودہ پارلیمان میں ہی نئی حکومت تشکیل دینا چاہتے تھے، جس سے نئے انتخابات کا امکان ختم ہوجاتا، اوراس طرح نیتن یاہو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم بن جاتے، لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔
پارلیمنٹ کی ہاؤس کمیٹی کی بل کو منظوری دینے کے بعد اسے اس کو پہلی خواندگی کے لیے ایوان میں پیش کیا گیا جسے 53-0 سے منظور کرلیا۔
بل کے مطابق پارلیمنٹ تحلیل ہونے کے بعد نئے انتخابات 25 اکتوبر یا یکم نومبر کو ہوں گے۔ لیکن مذاکرات کے بعد انتخابات کی حتمی تاریخ مقرر کی جائے گی۔

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل
- 3 days ago

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش
- 3 days ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 2 days ago
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی
- 2 days ago
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر
- 2 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- 6 hours ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 6 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 5 hours ago
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد
- 2 days ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 15 hours ago
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے
- 2 days ago
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 5 hours ago





