پاکستان
گھڑیاں بیچنا عمران خان کا حق تھا، فواد چوہدری
سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے توشہ خانے میں جمع کروائے بغیر گھڑیاں بیچنے کو رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے اُن کا حق قرار دے دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ جس کی گھڑی ہے وہ چاہے بیچے، پھینکے، رکھے، یا کسی کو تحفہ دے، دوسرا کون ہوتا ہے اس سے پوچھنے والا؟
انہوں نے کہا کہ گھڑی بیچنے سے زیادہ عجیب بات ہے کہ ملک کا وزیراعظم 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کرے۔
فواد چوہدری سے بار بار رپورٹر نے سیدھے سوالات کیے، لیکن وہ سیدھا جواب دینے کے بجائے ہر بار بات گھما گئے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے توشہ خانے سے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی تین قیمتی گھڑیاں اسلام آباد کے واچ ڈیلر کو فروخت کیں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 60 لاکھ روپے کمائے۔
یہ تینوں گھڑیاں مشرق وسطیٰ کے خلیجی جزیرے کے شاہی خاندان کے ایک فرد اور اسی جزیرے کے ایک معزز شخص نے دی تھیں، یہ ان گھڑیوں کے علاوہ ہیں جو پہلے میڈیا میں رپورٹ ہوئی تھیں۔
تفریح
بالی ووڈ ایکٹریس شہناز گل نے سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر دی
بالی ووڈ اداکارہ شہناز گل کا سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہنا تھا کہ ایسی خبریں روز میری ہنسی کا باعث بنتی ہیں۔

شہناز گل نے انسٹاگرام پر سٹوری پوسٹ کی اور سلمان خان کی فلم سے نکالے جانے کی تمام خبروں کی تردید کی،اداکارہ نے فلم اور سلمان خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ "اس قسم کی افواہیں روزانہ میرے ہنسنے کی وجہ بنتی ہیں، میں انتظار کر رہی ہوں کہ لوگ جلد یہ فلم دیکھیں اور اس فلم میں مجھے بھی"۔
شہناز گِل سوشل میڈیا پر اپنی یہ سٹوری شیئر کیے جانے سے قبل سلمان خان کو سوشل میڈیا پر فالو بھی نہیں کر رہی تھیں جب کہ اب وہ دوبارہ اداکار کو فالو کرنے لگی ہیں تاہم سلمان خان نے تاحال شہناز کو ان فالو کیا ہوا ہے"۔
پاکستان
پہلی آئین ساز اسمبلی کی ڈائمنڈ جوبلی کی تقریبات کا آج سے آغاز
اسلام آباد: پاکستان کی پہلی آئین ساز اسمبلی کی 75ویں سالگرہ کی پانچ روزہ تقریبات آج پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں شروع ہو رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تقریبات کا مقصد ملک میں جمہوریت کے نصب العین اور اس کی اقدار کے فروغ کیلئے تمام ارکان پارلیمنٹ کی خدمات کو اجاگر کرنا ہے۔
سالگرہ شاندار طریقے سے منانے کے لئے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی طرف سے تقریبات کا ایک جامع پروگرام تیار کیا گیا ہے ۔ '' میرا پارلیمان رہبر ترقی و کمال '' تقریبات کا موضوع ہے۔
تقریبات کا آغاز تین روزہ تصویری نمائش '' ترجمان ماضی شان حال '' کے آغاز سے ہو گا۔
اس طرح فن اور مصوری کی ایک اور تین روزہ نمائش ''پاک سرزمین شاد باد'' اور ایک اور تین روزہ کتاب نمائش ''قوم ،ملک ، سلطنت'' منعقد ہوں گی۔
اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر کل اقلیتی کنونشن ہو گا جس کا مقصد ملک کی ترقی میں اقلیتوں کی خدمات کو سراہنا ہے۔
اقلیتوں کے کنونشن کے بعد خواتین ارکان پارلیمنٹ کا کنونشن ہو گا جس کا عنوان ہے۔ '' مرکز یقین شادباد'' نوجوانوں اور بچوں کا ایک کنونشن ''عزم عالی شان'' جمعے کو ہو گا۔
ایک بڑا پارلیمانی کنونشن ہفتے کو ہو گا جس کا عنوان ہے ''سایہ خدائے ذوالجلال'' جو ملک میں جمہوری نظام کے تسلسل کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔
پاکستان
شہباز گل مقامی عدالت میں پیش ، دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کا مقدمہ ، مقامی عدالت نے شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا، ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی سماعت کی اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چوہدری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر پہلے فیصلہ محفوظ کر لیا جبکہ بعد میں پی ٹی آئی رہنما کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا۔
عدالت نے پولیس کو دو روز میں شہباز گل سے تفتیش کرکے دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
شہباز گِل کی پیشی کے موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی تھی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سابق وزیر اعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف مبینہ غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کو اسلام آباد پولیس نے قانون کے مطابق بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔
-
جرم ایک دن پہلے
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
یہ جانتے ہوئے کہ ہمارے پیغمبرِﷺ کےنواسےراہِ حق پر تھے،کوفہ کےلوگ یزید کےخوف سےانکی مدد کو نہ نکلے:عمران خان
-
پاکستان 2 دن پہلے
فوج کی پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی ناراضگی نہیں ہے، پرویز خٹک
-
پاکستان 2 دن پہلے
لیگی رہنما نذیر چوہان کی ضمانت منظور
-
پاکستان 2 دن پہلے
ملک بھر میں 2 روز کے لیے موبائل سروس بند رکھنے کا فیصلہ
-
پاکستان 2 دن پہلے
ہوٹل بکنگ کے بغیر مری جانے والے سیاحوں کا داخلہ بندکر دیا گیا
-
پاکستان ایک دن پہلے
شہباز گل کی گرفتاری پر عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
ورلڈ ریکارڈ بنانے پر ارشد ندیم کو مبارک باد: عمران خان