جی این این سوشل

پاکستان

خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر کو پیپر لیس بنانے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے سرکاری دفاتر میں روایتی کاغذی فائلوں کے خاتمے کے منصوبے کا اعلان کردیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخوا کے سرکاری دفاتر کو پیپر لیس بنانے کا فیصلہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل ٹرانسفرمیشن پروگرام کے سلسلے میں مختلف اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کردیے۔

صوبائی حکومت نے صوبے میں سٹیزن فیسیلیٹیشن سنٹرز کے قیام کے لئے نادرا کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔

پروگرام کے پہلے مرحلے میں صوبے کے 7 ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹر قائم کئے جائیں گے، حکام کے مطابق اگلے مرحلے میں سٹیزن فسلیٹیشن سنٹرز کو اضلاع تک توسیع دی جائے گی۔

فیسیلیٹیشن سنٹرز میں شہریوں کو مختلف شہری خدمات ایک ہی چھت تلے فراہم ہونگے جبکہ شہری مختلف نوعیت کی خدمات ویب پورٹل اور موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے بھی حاصل کر سکیں گے۔

پروگرام کے تحت سرکاری محکموں کے جملہ امور کو ڈیجیٹلائز کیا جائے گا اور اس مقصد کے لئے سرکاری محکموں کے 170 امور کی نشاندہی کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق پیپر لیس گورنمنٹ پروگرام پر عملدرآمد سے سرکاری محکموں کی استعداد میں بہتری کے ساتھ ساتھ سرکاری امور میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جائے گا۔ پیپرلیس گورنمنٹ پروگرام تمام 32 انتظامی محکموں میں متعارف کروایا جائے گا۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کا پیپر لیس گورنمنٹ پروگرام ڈیجیٹل گورننس کی طرف اہم اقدام ہے، ڈیجیٹل خیبرپختونخوا کی صورت میں عمران خان کے وژن ڈیجیٹل پاکستان کو عملی جامہ پہنائیں گے۔

وزیراعلیٰ محمود خان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت محکموں میں پہلے ہی ای سمری متعارف کرا چکی ہے اور پیپر لیس گورنمنٹ پروگرام ڈیجیٹل گورننس کی طرف اہم اقدام ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ صوبے میں تحریک انصاف حکومت کا دوسرا دور بھی آخری سال میں داخل ہوا لیکن حکومتی اعلانات کے مطابق اس عرصے میں زمینوں کا ریکارڈ کمپپوٹرائزڈ ہوا نہ ہی ارکان اسمبلی کمپوٹروں سے مستفید ہوئے۔

علاقائی

پاک فوج کی جانب سے مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کی جانب سے  مالم جبہ میں گرین پاکستان مہم

مالم جبہ : مالم جبہ میں پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت اقدامات مہم کے دوران مالم جبہ میں 20 ہزار سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔ مہم کا مقصد علاقہ کی قدرتی خوبصورتی کی حفاظت اور سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

مالم جبہ میں جاری گرین پاکستان مہم میں پاک فوج، محکمہ جنگلات خیبرپختونخواہ، ضلعی انتظامیہ، علاقہ کی عوام اور بڑی تعداد میں طلبا حصہ لے رہے ہیں۔

پاک فوج کی جانب سے گرین پاکستان مہم کے تحت باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئ، دیر اور چترال میں مارچ اور اپریل میں بڑی تعداد میں پودے لگائے جا چکے ہیں۔ عوام بھی گرین پاکستان مہم کے انعقاد پر پاک فوج کو سراہتے ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں سزائے موت 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

عراق میں داعش سے تعلق رکھنے والے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ عراقی حکام نے 11 مجرموں کو پھانسی دے دی جن پر داعش کے رکن ہونے کا الزام ہے۔
جیل کے ایک افسر نے بتایا کہ 11 مجرموں کو منگل کے روز عراقی دارالحکومت بغداد سے 350 کلومیٹر جنوب میں واقع ناصریہ شہر کی سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ عراقی وزارت انصاف کی ایک ٹیم نے عراقی صدر کی توثیق سمیت تمام قانونی طریقہ کار مکمل کرنے کے بعد سزائے موت پر عمل درآمد کی نگرانی کی۔2017 کے اواخر میں عراقی فورسز کی جانب سے عراق میں داعش کو شکست دینے کے بعد داعش کے سیکڑوں حامی مارے گئے یا پکڑے گئے، جب کہ بہت سے دیگر اب بھی عراق میں یا بیرون ملک خفیہ ٹھکانوں میں مفرور ہیں۔
واضح رہے عراق میں سزائے موت 10 جون 2003 کو معطل کر دی گئی تھی لیکن اگست 2004 سے اسے بحال کر دیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

اسمبلی میں گندم کے سرکاری ریٹ پر ہنگامہ آرائی

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسمبلی میں  گندم کے سرکاری  ریٹ پر ہنگامہ آرائی

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ گندم کا ریٹ حکومت کی جانب سے 3900 روپے فی من مقرر کیا گیا جبکہ حکومت اس ریٹ پر کسان سے گندم خرید ہی نہیں رہی ان کے درمیان حکومت نے ایک مافیا پال رکھا ہے جو کسانوں سے کھیل رہا ہے اور کم قیمت میں ان سے گندم خریدی جا رہی ہے ، انہوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کسانوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی پیکج نہیں ہے ۔ 

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ حکومت کے خلاف کسان باہر آنے ہی والے ہیں اور پھر حکومت ان کو کسی صورتت بھی کنٹرول نہیں کر سکے گی ۔

انہوں نے کہا کہ غریب کسان کو ہر صورت گندم پر سبسڈی دی جائے اور کسانوں کو اس پیکج پر ریلیف دیا جائے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll