Advertisement
پاکستان

عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں:مولانافضل الرحمان

اسلام آباد:جمیعت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم سے ملاقات میں کہا ہے کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 30th 2022, 5:17 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
عدالتی فیصلوں کیخلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں:مولانافضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی جس میں  جس میں انہوں نے وزیراعظم کو سود کے متعلق عدالتی فیصلے کے خلاف نیشنل بینک کی اپیل کے حوالے سے اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف بینکوں کی اپیل سے امت مسلمہ کے دل رنجیدہ ہوئے ہیں،امت مسلمہ سود کو ملک میں معاشی نظام کے تباہی کا سبب سمجھتی ہے۔

جواب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو نیشنل بینک کے عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل واپس لینے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے  ٹاسک فورس کو حکم دیا کہ نیشنل بینک کی اپیل واپس لینے کے حوالے سے فوری اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement